Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

سمندری طوفان کے ٹکرانے سے امریکا میں شدید تباہی، ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد متاثر

طوفان کے باعث لاس اینجلس، لاس ویگاس اور شمال مغربی علاقے زیادہ متاثر
اپ ڈیٹ 23 اگست 2023 09:09am
فوٹو — امریکی میڈیا
فوٹو — امریکی میڈیا
فوٹو — دی ڈیزرٹ سن
فوٹو — دی ڈیزرٹ سن

ہلیری نامی سمندری طوفان امریکا سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد متاثر جب کئی گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں۔

سمندری طوفان ہلیری نے کیلیفورنیا میں تباہی مچادی، شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہیں بند ہوگئیں جب کہ کئی گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہنے کے علاوہ کئی مٹی اور کیچڑ میں پھنس گئی ہیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سمندری طوفان سے تقریباً 1 کروڑ 70 لاکھ سے زائد شہری متاثر ہوئے ہیں، اس کے علاوہ ہزاروں پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہوچکی ہیں۔

حکام کے مطابق سمندری طوفان ہلیری کے باعث لاس اینجلس، لاس ویگاس اور شمال مغربی علاقے زیادہ متاثر ہوئے تاہم کسی ہلاکت یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

دوسری جانب سمندری طوفان امریکی ریاست ہلیری ٹیکساس کے ساحلی علاقوں سے بھی ٹکرا گیا ہے جس سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

امریکی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ٹیکساس میں آج پورا دن بارش رہے گی جب کہ نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

United States

California

Texas

Storm