بھارت کا چاند کے اندھیرے حصے پر قدم اور ’دہشت کے 17 منٹ‘
بھارتی خلائی مشن ”چندریان 3“ 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں چاند کی سطح پر لینڈنگ کرنے والا ہے اور دنیا بھر نظریں اُن آخری لمحات پر ٹکی ہیں جب لینڈر ماڈیول چاند کے جنوبی قطب کو چھوئے گا۔
بھارتی خلائی ایجنسی ”اسرو“ کے ایک سینئر ڈائریکٹر نے لینڈنگ سے پہلے کے ان کربناک لمحات کو ”دہشت کے 17 منٹ“ قرار دیا ہے۔
بھارت کا اہم ترین چاند مشن ”چندریان 3“ بنا کسی مشکل کے چاند کی طرف بڑھ رہا ہے اور توقع ہے کہ کل شام 6:04 بجے چاند پر سافٹ لینڈنگ کرے گا۔
تاہم، لینڈنگ سے پہلے آخری 17 منٹ مشن کے لیے خطرہ ہو سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
چاند کا راستہ 3 دن کا تو بھارتی مشن کو 40 دن کیوں لگیں گے
ہم اتنے پاپڑنہیں بیلتے: بھارتی میڈیا پرفواد چوہدری کے وائرل بیان کی حقیقت کیا ہے
اسرو کے اسپیس ایپلیکیشن سینٹر (ایس اے سی) کے ڈائریکٹر نیلیش ایم دیسائی نے بھارتی خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے ان 17 منٹوں کی اہمیت کو بیان کیا۔
نیلیش دیسائی نے بتایا کہ ’23 اگست کو، لینڈر 30 کلومیٹر کی بلندی سے اترنے کی کوشش کرے گا۔ اس کی متوقع رفتار تقریباً 1.68 کلومیٹر فی سیکنڈ ہوگی، جو کہ بہت زیادہ سمجھی جاتی ہے۔ چاند کی کشش ثقل لینڈر کو اپنی طرف کھینچ لے گی‘۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ’ہمیں تھرسٹر انجن میں موقع کے حساب تبدیلیاں اسی وقت کرنی ہوں گی، تاکہ لینڈر سافٹ لینڈنگ کے وقت ”0“ پر آجائے۔‘
نیلیش دیسائی نے کہا کہ ’ہم نے لینڈر ماڈیول میں چار تھرسٹر انجن لگائے ہیں۔ 30 کلومیٹر کی اونچائی سے لینڈر 7.5 کلومیٹر اور پھر 6.8 کلومیٹر تک نیچے آئے گا۔ اس کے بعد ہم چار انجنوں میں سے دو کو بند کر دیں گے اور باقی انجنوں کو لینڈنگ کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ ہم انجن کے ریورس تھرسٹ کو چالو کریں گے‘
انہوں نے مزید کہا کہ 30 کلومیٹر سے نیچے آتے ہوئے لینڈر کی رفتار 6.8 کلومیٹر کی بلندی پر چار گنا کم ہو کر 350 میٹر فی سیکنڈ ہو جائے گی۔
’لینڈر 6.8 کلومیٹر سے 800 میٹر تک اترے گا اور پھر چاند کی سطح کی طرف عمودی نزول پر جائے گا۔ کیمروں اور سینسر سے حاصل کردہ ریفرنس ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے لینڈر اس جگہ کا فیصلہ کرنے سے پہلے سطح پر منڈلاتا رہے گا جہاں اسے اترنا ہے‘۔
’پورا عمل 17 منٹ اور 21 سیکنڈ میں ہوگا۔ اگر لینڈر مناسب جگہ پر اترنے کے لیے تھوڑا سا ادھر ادھر ہوتا ہے تو زیادہ سے زیادہلگنے والا وقت 17 منٹ اور 32 سیکنڈ ہوگا‘۔
نیلیش دیسائی نے کہا کہ یہ ’دہشت کے 17 منٹ‘ ہمارے لیے بہت اہم ہیں۔ غلطی کی قطعاً گنجائش نہیں ہے۔
Comments are closed on this story.