Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

مقبول باقر کی سعودی وزیر حج و عمرہ سے ویزہ پالیسی نرم کرنے کی درخواست

سعودی سرمایہ کاروں کو کراچی میں سرمایہ کاری کی دعوت
شائع 22 اگست 2023 10:05pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر

نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے سعودی وزیر حج و عمرہ سے ملاقات میں سعودی سرمایہ کاروں کو کراچی میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دیا جبکہ جسٹس (ر) مقبول باقر نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ پالیسی نرم کرنے کی درخواست کی۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر سے سعودی عرب کے حج اور عمرہ کے وزیر ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربيعة نے ملاقات کی۔

نگراں وزیر قانون عمر سومرو، چیف سیکریٹری ڈاکٹر فاخر عالم سمیت سعودی عرب کے سفیر نواف سعیدالمالکی اور مختلف کمپنیز کے سربراہ بھی شریک ہوئے۔

مزید پڑھیں

پاکستان کے ساتھ تعلقات مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے، سعودی وزیر

سعودی عرب بلوچستان میں اربوں ڈالر کی ریکوڈک کان خرید رہا ہے، وال اسٹریٹ جرنل

پاکستان میں سعودی آئل ریفائنری کے قیام کیلئے راہیں ہموار، جلد معاہدے کا امکان

ملاقات میں مقبول باقرنے سعودی وزیر سے پاکستانیوں کے لیے ویزہ پالیسی نرم کرنے کی درخواست کی۔

سعودی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم نے ویزہ پالیسی بہت آسان کردی ہے، پہلے خواتین کے ساتھ محرم کا ہونا لازمی تھا اب وہ شرط ختم کی گئی ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے سعودی سرمایہ کاروں کو کراچی میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔

مقبول باقر کا کہنا تھا کہ کراچی پورٹس سٹی ہونے کے ناطے سرمایہ کاری کے لیے بہت ہی موافق ہے۔

نگراں وزیر قانون کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت مہیا کرے گی ۔

اس پرسعودی وزیر ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے نئی پالیسی کے تحت اب ملک سے باہر سرمایہ کاری کرنا شروع کردی ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے سعودی عرب کے وزیر برائے حج اور عمرہ کے پاکستان کا دورہ کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔

karachi

PAKISTAN SAUDI ARABIA AGREEMENT

Caretaker CM Sindh

Sindh Caretaker setup

Justice (Rtd) Maqbool Baqir

Saudi Minister of Hajj and Umrah