Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

ایلون مسک نے زیادہ پیسے کمانے کے خواہشمندوں کو ’بڑی پیشکش‘ کردی

مسک کے اقدام نے کئی سوالات کو جنم دے دیا۔
شائع 22 اگست 2023 06:58pm

ٹیسلا اور اسپیس ایکس سمیت اپنے اختراعی منصوبوں کے لیے مشہور معروف کاروباری شخصیت ایلون مسک نے صحافیوں کو ایک زبردست پیشکش کی ہے۔

مسک نے ایک اہم تجویز پیش کی ہے جس کا مقصد صحافیوں کو زیادہ خودمختار بنانا اور بڑی تبدیلیوں اور پابندیوں سے گزرنے والی اس انڈسٹری میں کمائی کی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے۔

مسک کا خیال ہے کہ ”ایکس“ ایک ایسا پلیٹ فارم بن سکتا ہے جہاں صحافی اپنے کام کو براہ راست شائع کر سکتے ہیں، بہتر تخلیقی کنٹرول سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں اور ایک عمدہ مالی انعام حاصل کر سکتے ہیں۔

ایلون مسک نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ (سابقہ ٹوئٹر) پر لکھا، ’اگر آپ صحافی ہیں جو لکھنے کی آزادی اور زیادہ آمدنی چاہتے ہیں تو براہ راست اس پلیٹ فارم پر (اپنا آرٹیکل) شائع کریں‘۔

مسک کی یہ پیشکش ممکنہ چیلنجز اور اخلاقی تحفظات کے بارے میں دلچسپ سوالات بھی اٹھاتی ہے جو ایک نئے پلیٹ فارم کے ساتھ پیدا ہو سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں

فحش سائٹ سے نام تبدیل کرنے پر ٹوئٹر انڈونیشیا میں بلاک

ٹویٹر نے اب ڈی ایم بھیجنے پر بھی فیس عائد کردی

ایلون مسک کے والد کا سوتیلی بیٹی سے ”اپنے“ دوسرے بچے کی پیدائش کا انکشاف

سوال پٌیدا ہوتا ہے کہ کوالٹی کنٹرول اور حقائق کی جانچ کیسے برقرار رکھی جائے گی؟ غلط معلومات اور سنسنی خیزی کو روکنے کے لیے کیا حفاظتی اقدامات کیے جائیں گے؟

چاہے یہ صحافتی آزادی اور مالیاتی بااختیاریت کی بحالی کا باعث بنے یا نئی پیچیدگیوں کو متعارف کرائے، مسک کی تجویز بلاشبہ میڈیا سرکل میں تبدیلی کی بحث کو جنم دینے کے لیے تیار ہے۔

Elon Musk

Journalists

x.com

Earning Money From Twitter