Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

خستہ حال اور حفاظتی معیار پر پورا نہ اترنے والی چیئر لفٹس فوری بند کرنے کی ہدایت

نگراں وزیراعظم کی تمام چیئر لفٹس پر حفاظتی انتظامات یقینی بنانے کی بھی ہدایت
اپ ڈیٹ 22 اگست 2023 11:28pm
فوٹو ـــ فائل
فوٹو ـــ فائل

نگراں وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ نے خستہ حال اور حفاظتی معیار پر پورا نہ اترنے والی چیئر لفٹس فوری بند کرنے کی ہدایت کردی۔

پاک فوج کے ایس ایس جی کمانڈوز نے خیبرپختونخوا کے ضلع بٹ گرام میں چئیر لفٹ میں پھنسے بچوں اور اساتذہ کو نکالنے کیلئے ’سلنگ آپریشن‘ کیا۔

پہلے فضائی اور پھر زمینی آپریشن کرکے چیئرلفٹ میں پھنسے تمام 8 افراد کو بحفاظت نکالا گیا۔

انوار الحق کاکڑ نے واقعہ کے فورا بعد چیئر لفٹ میں پھنسے 8 افراد کو فوری ریسکیو کرنے کی بھی ہدایت کی تھی۔ اس حوالے سے نگراں وزیرِاعظم نے این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم اے اور تمام متعلقہ ریسکیو اداروں کو تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی تھی۔

واقعہ کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے نگراں وزیراعظم نے پہاڑی علاقوں میں موجود ایسی تمام چیئر لفٹس پر حفاظتی انتظامات یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں :

بٹگرام چئیرلفٹ میں پھنسے 3 بچے نمایاں نمبر لے کر نویں جماعت میں کامیاب

بٹگرام : چیئرلفٹ میں پھنسے بچے کا والد جذباتی ہوگیا

واضح رہے کہ چیئرلفٹ میں بچے اور اساتذہ کے پھنسنے کا واقعہ خیبرپختونخوا کے ضلع بٹ گرام میں آلائی جھنگڑئے پاشتو کے علاقے میں پیش آیا۔

rescue operation

anwar ul haq kakar

Battagram cable car struck