Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نظریہ پاکستان کو عام کرنا اولین ترجیح ہے، نگراں وزیراعظم

انوار الحق کاکڑ کی مزار قائد پر حاضری، پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی
اپ ڈیٹ 22 اگست 2023 10:54pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ نگراں حکومت محدود مدت کے لیے آئی ہے ، نظریہ پاکستان کو عام کرنا اولین ترجیح ہے، نگراں حکومت اپنی آئینی ذمہ داریاں ادا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

نگراں وزیراعظم پاکستان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے، گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے انوار الحق کاکڑ کا کراچی آمد پر استقبال کیا۔

جس کے بعد نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے مزار قائد پر حاضری دی جبکہ گورنرسندھ کامران ٹیسوری اور نگراں وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

مزید پڑھیں

گزشتہ حکومت کی پا لیسیوں کا تسلسل جاری رکھیں گے، نگراں وزیراعظم

نگراں وزیرِاعظم سے گورنر سندھ کی ملاقات، وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد

ایم کیو ایم نے نگراں وزیراعظم کیلئے کامران ٹیسوری کا نام دے دیا

نگراں وزیراعظم نے مزار قائد پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی، انوار الحق کاکڑ نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی درج کیے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ تجدید عہد وفا کے لیے مزار قائد آئے ہیں، شفاف انتخابات کے لیے تمام صلاحیت بروئے کارلائیں گے، غیرجانبدار انداز میں انتقال اقتدار کا مرحلہ مکمل ہوگا۔

انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ نگراں حکومت اپنی آئینی ذمہ داریاں ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے، نگراں حکومت محدود وقت کے لیے آئی ہے، نظریہ پاکستان کو عام کرنا اولین ترجیح ہے۔

نگراں وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ قائد اعظم نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق پر بات کی، ہر شہری کے حقوق کا تحفظ کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

ایم کیو ایم کے وفد کی نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات

دوسری جانب کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات ہوئی۔

سینئر ڈپٹی کنوینر فاروق ستار کی سربراہی میں ایم کیو ایم وفد نے نگراں وزیر اعظم سے ملاقات کی۔

ایم کیو ایم وفد میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، سابق وفاقی وزیر سید امین الحق، خواجہ اظہار الحسن اور جاوید حنیف شامل تھے۔

ایم کیو ایم کی جانب سے نگراں وزیر اعظم کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی گئی۔

ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا اور آئندہ انتخابات سے متعلق بھی مختلف امور پر مشاورت بھی ہوئی۔

karachi

Governor Sindh

Caretaker prime minister

kamran tessori

Mazar e Quaid

Caretaker PM

Caretaker CM Sindh

anwar ul haq kakar

Justice (Rtd) Maqbool Baqir