Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

اسکردو ایئرپورٹ سے پہلی بین الاقوامی پرواز روانہ

پی کے 211 دبئی گئی، 160 مسافر سوار تھے
شائع 22 اگست 2023 05:39pm
فوٹو ـــ فائل
فوٹو ـــ فائل

اسکردو ایئرپورٹ سے پہلی بین الاقوامی پرواز روانہ ہوگئی، گزشتہ دنوں اسکردو ایئر پورٹ پر پہلی بین الاقوامی پرواز نے لینڈنگ بھی کی تھی۔

اسکردو ایئرپورٹ نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔ بین الاقوامی پرواز کی لینڈنگ کے بعد اب پہلی بین الاقوامی پرواز روانہ ہوگئی۔

فلائٹ نمبر پی کے 211 نے دبئی کیلئے پرواز بھری، طیارے میں 160مسافر سوار تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

ملک کے تین بڑے ایئرپورٹس کو آوٹ سورس کرنے کا فیصلہ

اے ٹی آر طیارہ تکنیکی جدت کے بعد پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل

سپریم کورٹ نے پی آئی اے کو 205 نئی بھرتیوں کی اجازت دیدی

یاد رہے کہ اسکردو ایئرپورٹ پر پہلی بین الاقوامی پرواز کی لینڈنگ 14 اگست کو ہوئی تھی۔ پی آئی اے کی پہلی بین الاقوامی پرواز پی کے 234 دبئی سے اسکردو پہنچی تھی۔

14 اگست کو پرواز کے اترنے کے بعد اسکردو کو بین الاقوامی ائیر پورٹ کا درجہ مل گیا تھا۔

CAA

PIA

Skardu International Airport