Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

کار سرکار میں مداخلت کیس: ایمان مزاری کی ضمانت منظور

ایمان مزاری کو 30 ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم
اپ ڈیٹ 22 اگست 2023 04:32pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ایمان زینب مزاری کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد ن کے ڈیوٹی جج وقاص احمد راجہ نے ایمان مزاری کی درخوااست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

مزید پڑھیں: انسداد دہشت گردی عدالت نے ایمان مزاری کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا

عدالت نے دہشتگردی اور اداروں میں بغاوت پرا کسانے کے کیس میں نامزد ایمان زینب مزاری کی درخواست ضمانت منظور کرلی اور 30 ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

مزید پڑھیں: سابق ایم این اے علی وزیر اور ایمان مزاری گرفتار

جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمد نے ایمان مزاری کیخلاف کارِسرکارمیں مداخلت اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے کیس کی سماعت کی۔

ایمان مزاری کے وکیل قیصر امام نے عدالت کو بتایا کہ ایمان مزاری سے تفتیش میں کچھ برآمد نہیں کیا گیا، نہ انہوں نے کسی کو دھمکی دی نہ شیشے توڑے، انہیں مزید حراست میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں۔

پروسیکیورٹر عاطف الرحمان نے ایمان مزاری کی درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ایمان مزاری نے ریاست کوگالیاں دیں، توڑ پھوڑہوئی۔

عدالت نے ایمان زینب مزاری کی درخواست ضمانت 30 ہزارکے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کر لی۔

Iman Mazari

PTI Leaders arrested