Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شکر گڑھ میں زہریلی چائے پینے سے 10 بچوں کی حالت خراب ہوگئی

تمام بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، ریسکیو ذرائع
شائع 22 اگست 2023 04:23pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

شکر گڑھ کے نواحی گاؤں بستان میں زہریلی چائے پینے سے 10 بچوں کی حالت خراب ہو گئی۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ 2 ایمبولینسز کو موقع پر بھجوا دیا گیا۔

ریسکیو کے مطابق دودھ میں چھپکلی گر گئی تھی جس کا گھر والوں کو علم نہ ہو سکا، اسی دودھ سے چائے بنا کر بچوں کو دی گئی جس کی وجہ سے 10 بچوں کی حالت خراب ہو گئی اور اُنہوں نے قے کرنی شروع کر دی۔

ریسکیو 1122 کے جوانوں نے موقع پر پہنچ کر تمام بچوں کا چیک اپ کیا، ریسکیورز نے بتایا کہ تمام بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، مزید طبی امداد دینے کے لیے بچوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال نارووال منتقل کر دیا گیا۔

بچوں میں سیف اللہ، اسد، مریم، فروا، سمرا، شاداب، آنسہ، عبداللہ اور خضرا اور کم بچے شامل ہیں

پاکستان

Poisonous tea

shakar garh