Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

چاہت فتح ’لوٹوں کیخلاف‘ ہاتھوں میں لوٹے تھام کر میدان میں آگئے

نئے گانے نے انہیں ایک بار پھر میمرز کی توجہ کا مرکز بنا دیا۔
شائع 22 اگست 2023 03:00pm
تصویر: نیوز تھری سکسٹی
تصویر: نیوز تھری سکسٹی

**منفرد اندازاورحد درجہ خود اعتمادی کی وجہ سے راتوں رات میمرز کی توجہ کا مرکز بننے والے چاہت فتح علی خان کے نئے گانے ’لوٹالوٹا، بم بم‘ کی ویڈیو نے سوشل میڈیا ایک بارپھرگرما دیا ہے۔

ہاتھوں میں لوٹے تھامےچاہت فتح علی خان اس بات کسی اور کے گانے پر طبع آزمائی کے بجائے کچھ نیا لے کرآئے ہیں۔

’لوٹا لوٹا، بم بم‘ کی ویٖڈیو میں سیاستدان، صحافی، تاجر، زمیندار، ملازمین سمیت ہرایک کوچیلنج کرنے والے چاہت فتح کا گانا ہی ذرا ہٹ کر پہنا گیا لباس بھی خصوصی توجہ کا مرکزہے۔

سوشل میڈیا صارفین نئے گانے کو ملک کی حالیہ صورتحال کے ساتھ جوڑ رہے ہیں۔

چاہت فتح نے شاعری میں لوٹوں کے قدوقامت اور جسامت گنواتے ہوئے ان کی خوبیوں پر’خوب’ روشنی ڈالی ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی سپورٹرز نے پارٹی چھوڑنے والے افراد کی تصویریں لگا کر گانے کا اپ ڈیٹڈ ورژن بھی جاری کردیا ہے۔

نصرت فتح علی خان کی قوالیوں سےمتاثرہوکربچپن سے ہی گائیکی کا شوق رکھنے والے چاہت فتح علی کے مطابق وہ گزشتہ چند ماہ میں ہزاروں محفلوں میں پرفارم کرنے کی کوٹیشنز دے چکے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ اب تکم سوشل سائٹس اور یوٹیوب پر ایک ہزارسے زائد لائیو شوز کرچکے ہیں۔

ماہ اگست میں یہ دوسری بار ہے کہ چاہت فتح علی خان نے نیا گانا ریلیز کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

چاہت فتح علی خان نے اپنی کہانی سنا دی

چاہت علی خان نے پی ایس ایل 8 کا ’ترانہ‘ جاری کردیا

چاہت فتح سے’قمیض تیری کالی’ کا نیا ورژن نہ سُنا تو کیا سُنا

اس سے قبل انہوں نے اگست کےآغاز میں ’بول کفارہ بول‘ پر طبع آزمائی کی تھی۔

singer

entertainment

شخصیات

Chahat Fateh Ali Khan