Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جب خاتون نے ٹوائلٹ سیٹ پر سیاہ اورگلابی سانپ دیکھا

سانپ کو نکالنے کےلیے کمپنی کے عملے کو دودن لگے۔
شائع 22 اگست 2023 02:39pm
تصویر: این ڈی تی وی
تصویر: این ڈی تی وی

سوچیں ذرا آپ واش روم کا رخ کریں اور ٹوائلٹ سیٹ میں ایک بن بلایا مہمان آپ کو ’خوش آمدید‘ کہنے کے لیے بیٹھا ہو تو آپ کا کیا حال ہوگا؟

ایسا ہی کچھ ایریزونا سے تعلق رکھنے والی خاتون کے ساتھ ہوا جب وہ طویل سفر سے واپس آنے کے بعد گھرپہنچیں تو ٹوائلٹ میں کموڈ کے اندر ایک سیاہ و گلابی رنگ کا سانپ دیکھ کر شدید خوفزدہ ہو گئیں۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خاتون نے بتایا کہ اس نےجب سانپ کو دیکھا تو کموڈ کا ڈھکن فوراً ہینیچے کردیا۔

اس کے بعد خاتون نے سانپ پکڑنے والی کمپنی کو فون کیا لیکن یہ ان کے لیے بھی مشکل تھا کیونکہ سانپ آسانی سے قابومیں نہیں آرہا تھا۔اس لیے ایسا کرنے میں دو دن لگ گئے۔

سانپ پکڑنے والے نے کہا کہ ان سانپوں کا بیت الخلا کے اندر بیٹھنا غیرمعمولی بات ہے۔ کمپنی کے مالک برائن ہیوز نے کہاکہ وچ وہپ ایک تیز ٓرفتارذہین سانپ ہے۔ یہ ریٹل سانپ کھاتا ہے درختوں پر چڑھتا ہے اور جو چاہتا ہے وہی کرتا ہے۔

مزید پڑھیں

کندھ کوٹ: بارش کے جمع پانی سے زہریلے سانپ نکلنے لگے

شوہر بیوی کے بجائے اُسے ڈسنے والے سانپ کو اسپتال لے گیا

جناح اسپتال میں سانپ نکل آیا، تیمارداروں میں ہلچل

انوکھی بات یہ ہے کہ اس واقعے کی بجائے سانپ کی خوبصورتی پر سوشل میڈیا پر موضوع بن گئی ۔

ایک شخص نے تبصرہ کیا یہ ایک ناقابل یقین حد تک خوبصورت سانپ ہے۔

Women

sneak

reptiles