Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملتان: ایک لاکھ درہم کی بیرون ملک اسمگلنگ ناکام ، 3 مسافر گرفتار

گرفتار ملزمان کا تعلق شمالی وزیرستان سے ہے
اپ ڈیٹ 22 اگست 2023 01:59pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن نے ملتان ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک لاکھ جعلی درہم بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔

شارجہ جانیوالے تین مسافروں کو گرفتار کرلیا گیا، ان کے قبضے سے رقم برآمد کی گئی لیکن جانچ پڑتال پر مذکورہ نوٹ جعلی پائے گئے۔

گرفتارملزمان کی شناخت خالق نور، نور علی جان اور قاسم اللہ شامل ہیں، ان کا تعلق تعلق شمالی وزیرستان سے ہے۔

واضح رہے کہ ملزمان جعلی کرنسی نوٹ بیگ کے خفیہ خانوں میں چھپا کر بیرون ملک لے جا رہے تھے۔

Multan

Multan Airport