Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

انسانیت کیلئے تحفہ ۔ پسینے کے 16 حیرت انگیز حقائق

وزن میں کمی، ہڈیوں کی حفاظت سمیت پسینے میں صحت کے بے شمار فوائد چھپے ہیں
شائع 22 اگست 2023 01:48pm
تصویر: آئی میکس ایسوسیایشن
تصویر: آئی میکس ایسوسیایشن

پسینہ آنے سے ہمیں کافی جھنجھلاہٹ ہوتی ہے، کچھ لوگوں کو بہت زیادہ پسینہ آتا کچھ کو کم۔ موسم گرما میں گرمی اور دھوپ کی وجہ سے پسینے کی شدت میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے۔ا۔

ایسے افراد جوپسنہ آنے کی وجہ سے پریشان رہتے ہیں، شاید لاعلم ہوں کہ جلد کے مسامات سے خارج ہونے والا یہ نمکین مائع جسم کو ٹھنڈا رکھنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔

یہاں پر چند دلچسپ حقائق بیان کئے جارہے ہیں جن سے آپ واقف نہیں ہیں۔

زیادہ تر جانوروں کو پسینہ نہیں آتا

یہ بات درست ہے سب سے زیادہ انسانوں کو ہی پسینہ آتا ہے، تاہم سائنس دانوں کا اس حوالے کہنا ہے کہ انسانوں میں 2 میٹر سے 4 میٹر کے درمیان پسینے کے غدود ہوتے ہیں۔ یہ چمپنزی سے 10 گنا زیادہ ہے۔ ہمارے باریک بال جلد کی سطح سے پسینے کے بخارات کو آسان بناتے ہیں، اسی طرح انسانی جسم کا درجہ حرارت کم ہوجاتا ہے ۔

پسینے کی مقدار کا تعین جنس کے مقابلے میں جسم کے سائز پرمنحصر ہے

عام تاثر ہے کہ خواتین میں مردوں کے مقابلے میں زیادہ پسینے کے غدود ہوتے ہیں ، لیکن تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ کسی بھی جنس کو دوسرے سے زیادہ پسینہ نہیں آتا ۔ آپ کے پسینے کی مقدار جنس کے مقابلے میں جسم کے سائز اور شکل پر زیادہ منحصر ہے.

مردوں اور عورتوں کے پسینے کی بدبو الگ ہوتی ہے

ایک نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ پسینے کی بدبو سے مردوں اور عورتوں کے درمیان فرق کرنا ممکن ہوسکتا ہے۔ محققین نے 60 رضاکاروں سے کہا کہ وہ 10 منٹ تک اپنے دھوئے ہوئے ہاتھوں میں روئی کے گوز کو نچوڑیں، پھر غیر مستحکم نامیاتی مرکبات (بنیادی طور پر پسینے سے حاصل ہونے والے) کے کیمیائی پروفائل کا تجزیہ کیا جو کسی شخص کی خوشبو بناتے ہیں۔ وہ 97 فیصد درستگی کے ساتھ صنف میں فرق کرنے میں کامیاب رہے۔

بغل کے پسینہ کو بدبو جسم کے مختلف حصوں کی بدبوسے مختلف ہوتی ہے

ہمارے جسم میں پسینے کے غدود تقریبا تمام جگہ ہوتے ہیں، لیکن ہماری بغلیں، کمر کے ارد گرد کی جلد سے خارج ہونے والے پیسنے کی بو مختلف ہوسکتی ہے۔

پسینہ نہ آنا جان لیوا ہوسکتا ہے

پسینہ آنا باعث شرم محسوس ہوتا لگ سکتا ہے ، لیکن یہ ہمارے جسم کا کولنگ سسٹم ہے اگر پسینہ آنا بند ہوجائے تو ہیت اسٹروک جیسے خطرات موت کا سبب بن سکتے ہیں۔

پسینہ کے ٹیسٹ کے ذریعے خوراک کا پتہ لگایا جاسکتا ہے

پسینہ بنیادی طور پر خون کے مائع حصوں سے بنتا ہے تو جیسی خواک ہوگی ویسا پیسینہ ہوگا- پسینے کی جانچ سے کیفین ، شراب ، کوکین – یا یہاں تک کہ مصالحے دار اسنیکس کی جسم میں موجودگی کا پتہ لگایا جاسکتا ہے۔

کچھ کیڑے انسانی پسینے میں نمک تلاش کرتے ہیں

بدقسمتی سے ہمارے ہاں مچھر بھی بہت سے دوسرے کیڑوں کے ساتھ انسانی پسینے کی طرف راغب ہوتے ہیں۔ کیڑوں کو نمک میں سوڈیم کی ضرورت ہوتی ہے، بالکل دیگر لوگوں کی طرح اور ہمارے نمکین پسینے سے ان کی ضرورت پوری ہوتی ہے۔

پسینے میں بدبو کی وجہ آج تک معمہ ہے

مختلف تحقیق کے باوجود آج تک پسینے میں بدبو کی وجہ دریافت نہیں ہوسکی ہے۔

پسینے کی بدبو کو ختم کرنا ناممکن ہے، ٹرانسپلانٹ واحد حل ہے

اگر آپ کو پسینے کی بدبو سے نجات مستقل نجات چاہیئے تو اسکا واحد حل ٹرانسپلانٹ ہے۔ لیبارٹری میں بغلوں کے مائکروبائیوم ٹرانسپلانٹ کا تجربہ کیاجارہا ہے جس میں بدبو دارمادوں کی جگہ ”غیر بدبو دار مائکروبائیوم“ کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ جسے عطیہ کرنے والا فرد آپکا قریبہ رشتہ دار ہونا لازمی ہے۔

اینٹی پرسپیرنٹ ڈیوڈرنٹس ایجاد ہونے کے بعد سے اب تک تبدیل نہیں ہوئے

پسینے اوربدبو کو روکنے کا بنیادی طریقہ کار 120 سال سے زیادہ عرصے میں تبدیل نہیں ہوا ہے ، زیادہ ترفارمولیشن اب بھی ایلومینیم نمک پرمبنی ہیں جو پسینے کے مساموں کو بند کرتا ہے۔ تاہم، مستقبل میں متبادل طریقوں کی امید ہے۔

مصنوعی پسینے کی ایک باقاعدہ صنعت موجود ہے

مصنوعی پسینہ کی ایک باقاعدہ صنعت موجود ہے جس میں تمام اقسام کا پسینہ پایا جاتا ہے ، یہ صنعت ان کمپنیوں کے لیے معاون ہین جو یہ تحقیق کرتی ہیں کہ کیسے پسینہ انکے کپڑے، جوتے، زیورات، موسیقی کے آلات کی تار اور فون اور ٹیبلٹ کو خراب کرتا ہے۔

پسینہ باڈی کو ڈیٹاکس نہیں کرتا

ماہرین صحت کے مطابق پسینہ جسم سے گندگیوں کو دور کرنے میں کوئی مدد نہیں دیتا اس لیے سوانا باتھ پر پیسے خرچ کرنا فصول ہے۔ اکثر لوگ سوانا باتھ لیتےہیں اور سمجھتے ہیں کہ اس سے باڈی ڈیٹاکس ہوتی ہے جبکہ تاثر سراسر غلط ہے۔

’ زیادہ پسینے کی بیماری’ اب بھی ایک معمہ ہے

1485 اور 1551 کے درمیان پبرطانیہ کو بہت زیادہ، بدبو دار پسینے کی وجہ سے پھیلنے والی وبا نے تباہ کر دیا تھا جس کی وجہ کے بارے میں محققین اب تک لاعلم ہیں۔

معاشرتی اضطراب میں مدد

دوسرے لوگوں کے پسینے کو سونگھنے سے معاشرتی اضطراب میں مدد مل سکتی ہے ۔ اسٹاک ہوم کے کیرولنسکا انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے رواں سال کی ابتدائی تحقیق میں دریافت کیا گیا تھا کہ کیا اجنبیوں کے پسینے کو سونگھنے سے سماجی اضطراب کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

خلا میں پسینہ خشک نہیں ہوتا

خلا میں، پسینہ بخارات نہیں بنتا ہے. جلد سے نمی کو دور کرنے کے لئے کشش ثقل کے بغیر ، پسینہ موجود رہتا ہے جب تک کہ آپ اسے مٹا نہ دیں۔

پسینہ خشک کرنے کے لئے خلابازوں کو دیگر حکمت عملی کا استعمال کرنا پڑتا ہے جن میں بشمول خصوصی کولنگ انڈرویئر اور پسینے کو جذب کرنے والے ہیڈ بینڈ اور دستانے پہننا وغیرہ شامل ہے۔

مزید پڑھیں

آنکھوں کی بینائی بہتر بنانے کی 9 دلچسپ ورزش

صبح سویرے ورزش سے کترانے والوں کیلئے 7 ضروری ٹپس

ذیابطیس کا علاج ورزش سے ممکن

خوف زدہ شخص کا پسینہ قابل پہچان ہوتا ہے

خوف زدہ پسینہ مختلف ہوتا ہے اور ہم اسے سونگھ سکتے ہیں۔جب ہم ڈرتے ہیں تو ہمیں جو پسینہ آتا ہے اس کی کیمیائی ساخت اس سے مختلف ہوتی ہے جو گرم باڈی سے پسینہ خارج ہوتے وقت ہوتی ہے۔

یوتریخت یونیورسٹی کی اسمیل لیب کے محققین نے ان مردوں کے نمونے جمع کیے جنہوں نے ڈراؤنی فلمیں یا غیر جانبدار، آرام دہ شو دیکھے تھے (ایک کو ریل اوے کہا جاتا تھا، ایک ٹی وی شو جو مراقبہ کے مناظر سے گزرنے والی ٹرین سے فلمایا گیا تھا)۔

ڈراؤنی فلم گروپ سے جمع کیے گئے پسینے کی کیمیائی ساخت ریل اوے کے ناظرین سے مختلف تھی۔

صحت

Women

healthy lifestyle

sweating benefits