Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

کینسر کی تشخیص اب ابتدائی اسٹیج میں گھرپر ہی ممکن ہوگی

برطانوی محققین حمل کے ٹیسٹ کی طرح یورین اسٹرپس کی تیاری کے مراحل میں
شائع 22 اگست 2023 11:10am
تصویر: گریسیتا مرگیٹا
تصویر: گریسیتا مرگیٹا

کینسر کو ایک ایسا موذی مرض مانا جاتا ہے جو بعض اوقات پوشیدہ دشمن کا کام کرتے ہوئے بالکل آخری اسٹیج پرظاہرہوتا ہےجب علاج بھی ممکن نہیں ہوتا۔ جدید میڈیکل سائنس مین اب کینسر کی تشخیص گھرپرہی کرنے پر کام کیا جارہا ہے۔

برطانوی محققین کینسر کی بروقت تشخیص کے لیے نینو پارٹیکل سنسرپرکام کررہے ہیں۔

کینسر کی خود تشخیص کے لیے حمل کی طرز پر یورین ٹیسٹ اسٹرپ بنائی جائینگی جس سے بروقت مرض کا پتہ لگانا ممکن ہوگا۔

یہ نینو پارٹیکلز رسولی کی جانچ کرکے کینسر کی اسٹیج اور اس کی قسم کی تشخیص کے بارے میں بتاسکیں گے۔

سینسر کو کینسر کی مختلف اقسام کے درمیان فرق کرنے اور اس بات کا اندازہ لگانے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکے گا کہ آیا علاج کے بعد ٹیومر دوبارہ پیدا ہو رہے ہیں یا نہیں ۔

مزید پڑھیں

کولڈ ڈرنکس میں مٹھاس کیلئے استعمال ہونیوالا مادہ کینسر پھیلانے لگا، عالمی ادارہ صحت کا نقصاندہ قرار دینے پر غور

دودھ پتی چائے آپ کو کس طرح کینسر میں مبتلا کرتی ہے؟

زیتون کے تیل سے کینسر کے علاج

نینو پارٹیکلز کو ٹیومر کو تلاش کرنے اور ڈی این اے کی ترتیب کو خارج کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

ان ڈی این اے بار کوڈزکے تجزیہ سے مریض کے ٹیومر کی تفصیلات سامنے آسکتی ہیں۔

Cancer

صحت

tumor

self test kit