Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پولیس نے سابق رکن اسمبلی راجہ اظہر کی گرفتاری ظاہر کردی

راجہ اظہر کو انسداددہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا، پولیس
شائع 22 اگست 2023 09:38am
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

ٹیپو سلطان پولیس نے سابق رکن اسمبلی راجہ اظہر کی گرفتاری ظاہر کردی ، پولیس کے مطابق راجہ اظہر کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

گزشتہ روز تحریک انصاف کے رہنما اور سابق رکن صوبائی اسمبلی راجا اظہر کو گرفتار کرلیا گیا تھا تاہم پولیس نے اس حوالے سے تصدیق نہیں کی تھی۔

آج کراچی کے تھانہ ٹیپوسلطان پولیس نے رہنما پی ٹی آئی راجہ اظہر کی گرفتاری ظاہر کر دی ہے، اور بتایا ہے کہ سابق رکن صوبائی اسمبلی پر 9 مئی کو ہنگامہ آرائی کروانے، رینجرز چوکی نذر آتش کرنے اور املاک کونقصان پہنچانے کا الزام ہے، اور ان کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ راجہ اظہر کو آج انسداددہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

گزشتہ روز ترجمان پی ٹی آئی نے بیان جاری کیا تھا کہ راجہ اظہر اپنی گاڑی میں سوار تھے اور ایک مقامی ہوٹل پر رکے تو تھانہ صدر ایس ایچ او نے انہیں ہوٹل سے گرفتار کرلیا، اور پولیس نے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

pti

PTI protest

PTI Leaders arrested