Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فٹ پاتھ میں بسا مگر مچھوں کا خاندان باہر نکل آیا، ویڈیو وائرل

بھارت کے رہائیشی علاقے میں مگرمچھوں نے سب کو حیران کردیا
اپ ڈیٹ 22 اگست 2023 12:39pm
تصویر: نیویارک پوست
تصویر: نیویارک پوست

بھارتی ریاست گجرات میں فُٹ پاتھ میں دہا ہوا مگرمچھوں کا خاندان زندہ نکل آیا جسے دیکھ کرسب دنگ رہ گئے

**حال ہی میں بھارتی ریاست بہار میں ایک ایسا ہی واقعہ رونما ہوا، جہاں تین مگرمچھ رہائشی علاقے میں زیر زمین رہ رہے تھے اور باہر نکلنے کے راستے تلاش کر رہے تھے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق اکثر فٹ پاتھ کے پاس سے عجیب وغریب آوازیں سنائی دیتی تھیں پھراچانک اس جگہ شگاف پڑ گیا۔

تھوڑی سی کھدائی پر تین مگر مچھ زمین کے اندر سے نمودار ہوئے جنہیں دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔

غیر ملکی ویب سائٹ ’اینیمل آراؤنڈ دی گلوب‘ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل مگر مچھوں کی یہ ویڈیو بھارتی ریاست گجرات کی ہے جہاں شہری فرش کی کھدائی کر کے اس کے نیچے دبے تین مگرمچھوں کو باہر نکال رہے ہیں۔

مگرمچھ عام طور پر میٹھے پانی کے آس پاس جیسے ندیوں، جھیلوں اور گیلے علاقوں میں رہتے ہیں۔

شہری ماحول میں زمین کے نیچے سے مگر مچھوں کا زندہ دریافت ہونا اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ ہے جس نے سب ہی دیکھنے والوں کو چونکا کر رکھ دیا ہے۔

مزید پڑھیں

ہٹلر کا مگر مچھ روسی شہر ماسکو میں زندگی ہار گیا

نوابشاہ: سیلابی پانی سے مگر مچھ نکل آیا

کراچی کا مشہور اور دلچسپ مگر مچھ فیسٹیول

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری ایک جانب مگر مچھوں کو دیکھ کر خوفزدہ بھی ہیں اور ساتھ ساتھ فرش کے نیچے دبے ہوئے زندہ مگر مچھوں کی باہر نکلنے میں مدد بھی کر رہے ہیں۔

زمین سے نکلنے والے ان مگر مچھوں کو وائلڈ لائف افسران کے حوالے کردیا گیا ہے۔

india

wildlife

Crocodile

alive