Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فاطمہ جناح کی زندگی پر بنائی گئی ویب سیریز کب ریلیز ہوگی؟

ویب سیریز کو اگست 2023 میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا
شائع 21 اگست 2023 11:41pm

فاطمہ جناح کی زندگی پر بنائی گئی ویب سیریز ’مادر ملت‘ کے ہدایت کار نے ایک بار پھر ویب سیریز کو رواں برس کے بجائے اگلے برس ریلیز کرنے کا اعلان کردیا۔

ویب سیریز کے ہدایت کار اور لکھاری دانیال افضل نے برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی اردو‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’مادر ملت‘ کو آئندہ سال ریلیز کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ مذکورہ ویب سیریز کو بیک وقت کسی او ٹی ٹی پلیٹ فارم سمیت کسی ٹی وی چینل پر بھی نشر کیا جائے گا، تاہم انہوں نے کسی بھی پلیٹ فارم اور ٹی وی چینل کا نام نہیں بتایا۔

ابتدائی طور پر مذکورہ ویب سیریز کو 14 اگست 2022 کو ریلیز کیے جانے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن ایسا نہیں ہو سکا تھا۔

بعد ازاں ویب سیریز کو اگست 2023 میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا اور رواں ماہ اس کے ٹیزر جاری کرتے ہوئے اسے ہر حال میں یوم آزادی پر پیش کرنے کا عزم ظاہر کیا گیا تھا۔

لیکن رواں ماہ 14 اگست پر بھی ویب سیریز کو ریلیز نہیں کیا جا سکا تھا اور اب ہدایت کار نے اسے آئندہ سال ریلیز کرنے کا اعلان کردیا۔

Fatima Jinnah

Madar e millat