Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بیٹے سے اظہار محبت کرنا باپ کو مہنگا پڑگیا

سوشل میڈیا پر تصویر وائرل
شائع 21 اگست 2023 10:33pm

گزشتہ برس سے اداکار فیروز خان کو آئے دن سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

اس بار یہ معاملہ اس وقت شروع ہوا جب فیروز خان نے انسٹاگرام پر اپنے بیٹے محمد سلطان خان کے ساتھ محبت کا اظہار کرتے ہوئے تصویر شیئر کی ۔

ویسے تو تصویر میں باپ بیٹے کا پیار نظر رہا ہے لیکن کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اداکار کو اس تصویر کے باعث تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔

وائرل ہونے والی اس تصویر کو بہت سے لوگوں نے بچے کے لیے بیٹے کیلئے والد کی محبت سراہا بھی ہے ۔

یاد رہے کہ فیروز خان کی شادی علیزہ سلطان سے 2018 میں ہوئی تھی، جبکہ 2019 میں ان کے ہاں پہلے بیٹے جبکہ فروری 2022 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

2022 میں ہی دونوں کے درمیان طلاق بھی ہوگئی تھی، علیزے سلطان نے فیروز خان پر تشدد کے الزامات عائد کیے تھے جس کے بعد دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف عدالتوں میں کیسز بھی دائر کر رکھے ہیں، جن کی سماعتیں جاری ہیں۔

Feroze Khan