Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

پان ملے گا ؟ رؤف لالہ نے ایک کروڑ کی آفر ٹھکرا دی

حال ہی میں کامیڈین نے نادرعلی کے پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی تھی
شائع 21 اگست 2023 10:02pm

معروف پاکستانی کامیڈین رؤف لالہ نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہوں نے 2007 میں بگ باس کی پیشکش کو کیوں ٹھکرایا تھا۔

حال ہی میں کامیڈین رؤف لالہ نے نادرعلی کے پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی اور اپنے کیرئیر اور نجی زندگی کے حوالے سے گفتگو کی۔

انہوں نے میزبان کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہیں 2007 میں بگ باس شو کی آفر اُس وقت ہوئی جب اس شو کے ابتدائی سیزن آن ایئر ہوئے تھے اور پروگرام کی میزبانی اداکار ارشد وارثی کیا کرتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ جس وقت شو کی آفر ہوئی تو شو کا کانسپٹ بتایا گیا اور کہا گیا کہ اس کا اچھا معاوضہ ملے گا، ساڑھے تین ماہ ایک گھر میں رہنا ہے اور کھانا پانی وغیرہ ہم فراہم کریں گی۔

رؤف لالہ نے مزید کہا کہ میں نے شو کے منتظمین سے سوال کیا کہ کیا اس گھر میں پان ملے گا؟ جس پر شو کی انتظامیہ نے بتایا کہ نہیں ، گھر میں پان نہیں ملے گا۔

پوڈ کاسٹ کے میزبان کے اصرار پر رؤف لالہ نے بتایا کہ انہیں اس شو کے لئے ایک کروڑ معاوضے کی پیشکش کی گئی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس رؤف لالہ نے بگ باس کے طرز پر بنائے گئے پاکستانی ریلیٹی شو تماشا میں حصہ لیا تھا ۔

Rauf lala

Bigboss