جڑوانوالہ میں بے حرمتی قرآن کے الزام میں ایک اور مرکزی ملزم گرفتار
سانحہ جڑانوالہ واقعہ کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ دوسری طرف پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جڑوانوالہ میں بے حرمتی قرآن کے الزام میں ایک اور مرکزی ملزم گرفتار کرلیا گیا۔
سانحہ جڑانوالا میں ملوث ایک اور مرکزی ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ جس کے بعد کیس میں گرفتار مرکزی ملزمان کی تعداد تین ہوگئی۔
دو افراد کو چند روز قبل مقدس اوراق کی بے حرمتی پرپولیس نے گرفتار کیا تھا جس کی تصدیق نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے ٹوئٹ میں کی تھی۔
آج ہونے والی گرفتاری سے متعلق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم کی گرفتاری سی سی ٹی وی کیمروں سے کی گئی، گرفتار ملزم رابرٹ چارلس سے تفتیش شروع کردی گئی۔
سانحہ جڑانوالہ کی ویڈیو ٹک ٹاک پر لگانے والا ملزم گرفتار
سانحہ جڑانوالہ واقعہ سے متعلق گستاخانہ خط کو ٹک ٹاک پر اپلوڈ کرنے والے ملزم احسان کو ساہیوال کے تھانہ ڈیرہ رحیم پولیس نے گرفتار کیا۔
ملزم احسان کے خلاف دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش کی ہے۔ پولیس نے ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
جڑانوالہ میں مسیحی برادری کو مسجد میں عبادت کی دعوت، پادری کی ویڈیو وائرل
پشاور: علما کرام کی سینٹ جان چرچ میں مسیح برادری سے اظہار تعزیت
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پنجاب کے شہر جڑانوالہ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے الزامات پر کشیدگی پیدا ہوئی۔
قرآن پاک کی بے حرمتی کی خبر پھیلی تو لوگ سڑکوں پر نکل آئے ، اس دوران مشتعل افراد نے چرچ اور مسیحی برادی کے چند گھروں کو آگ لگائی، واقعے کے بعد شہر کے حالات کشیدہ ہوئے۔
اس حوالے سے مسیحی برادری کا مؤقف ہے کہ کشیدہ صورتحال کو سوشل میڈیا کے ذریعے مزید بڑھایا گیا اگر واقعہ کے وقت انٹرنیٹ کو بند کردیا جاتا تو شاید صورتحال میں زیادہ شدت نہ آتی۔
Comments are closed on this story.