کسٹمز افسران رشوت کی رقم سے سونے کی اینٹیں خریدنے لگے
ایف آئی اے اسمگلنگ کیس میں کسٹمز افسران کی جانب سے رشوت کی رقم سے سونے کی اینٹیں خریدنے کا انکشاف ہوا ہے، کسٹمز افسران نے سونا خریدنے کے ساتھ رقم پنجاب بھی منتقل کی۔
دستاویز کے مطابق کسٹم افسر عثمان باجوہ نے اپنے فرنٹ مین طیب خان کی مدد سے رشوت کے پیسے کو سونے میں تبدیل کیا۔
عثمان باجوہ نے اپنے ماتحت افسر طیب خان سے رشوت کے بدلے 155 ملین کا سونا لیا۔
کسٹمز افسر عامر تھیم نے چھالیہ والوں سے رشوت لے کر 13 کروڑ سے زائد کا سونا خریدا، عامر تھہیم کیلئے رقم شہباز اور طیب نے جمع کی اور سونا خرید کر پہنچایا۔
کسٹم انٹیلیجنس کے افسران ثاقب سعید، عثمان باجوہ، عامر تھہیم، یاور عباس، جمال ضیاء، طیب، طارق بھٹو، انوار فاروقی، حسن سردار، حافظ محمد یونس، ظہیر چیمہ نے مضبوط اسمگلنگ کا نیٹ ورک بنایا۔
دستاویز کے مطابق افسران ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ کے لئے فی لیٹر 3 روپے رشوت لیتے تھے۔
ایف آئی اے ریکارڈ کے مطابق چھالیہ کمپنی سے بھی ماہانہ کڑوروں روپے جمع کئے گئے۔
Comments are closed on this story.