Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

ایف آئی اے کا برادرز شوگر ملز مالکان کے گھروں پر چھاپہ، تمام ملزم فرار

نجی بینک کی مدعیت میں برادرز شوگرملز کے مالکان کیخلاف مقدمہ درج ہے
شائع 21 اگست 2023 06:53pm
فوٹو ــ اسکرین گریب
فوٹو ــ اسکرین گریب

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے بینک ڈیفالٹر برادرز شوگر ملز مالکان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا، تاہم میاں اسلم اور میاں فرقان سمیت دیگر ملزمان گھروں سے فرار ہونے کے سبب گرفتار نہ ہوسکے۔

ایف آئی اے نے نجی بینک کی مدعیت میں برادرز شوگرملز کے مالکان کیخلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ جس میں برادرز شوگر ملز کے میاں اسلم، میاں فرقان، میاں عمر ادریس، فاطمہ فرقان، مسز مہر عمر اور میمونہ ادریس نامزد ہیں۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ وارنٹ حاصل کرکے دوبارہ چھاپہ ماریں گے۔

یہ بھی پڑھیں :

چینی کا ذخیرہ مارکیٹ میں لانے کیلئے 12 شوگر ملز کو نوٹس جاری

گنے کے کاشتکاروں کو عدم ادائیگی، نادہندہ شوگر ملوں کیخلاف ایکشن کا آغاز، جنرل منیجر گرفتار

سپریم کورٹ نے حکومت کو شوگر ملز کیخلاف کارروائی کی اجازت دے دی

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ برادرز شوگر ملز نے رہن شد ایک لاکھ 20 ہزار چینی کے تھیلے چوری کروائے جبکہ ملز کے ڈائریکٹرز نے کمپنی کے شیئرز بھی میاں نشاط کو غیرقانونی طور پر منتقل کیے۔

FIA

sugar mills

sugar price

Bank Defaulters