Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کالعدم ٹی ٹی پی سیف اللہ گروپ کے 2 دہشت گرد گرفتار

پنجاب پولیس نے قتل کے مقدمات میں مطلوب 2 خطرناک اشتہاریوں کو بحرین سے گرفتار کر لیا
شائع 21 اگست 2023 06:25pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

خیبرپختونخوا کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرکے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سیف اللہ گروپ کے دو دہشت گرد گرفتار کرلیے۔ دوسری طرف پنجاب پولیس نے قتل کے مقدمات میں مطلوب 2 خطرناک اشتہاریوں کو بحرین سے گرفتار کر لیا۔

محکمہ انسداد دہشت گردی کے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل شوکت عباس نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں نے رمضان میں صوابی میں پولیس گاڑی کو گشت کے دوران نشانہ بنایا تھا، حملے میں دو پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوا تھا۔

انھوں نے مزید بتایا کہ کالعدم ٹی ٹی پی سیف اللہ گروپ کے گرفتار دہشتگردوں سے دستی بم اور اسلحہ برآمد ہوا۔

اس موقع ڈی آئی جی، سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا گروہ 2016 سے مختلف واقعات میں ملوث ہے جس میں ایک دہشت گرد عطااللہ امام مسجد تھا، جس نے بچوں کا برین واش کیا، دہشت گردی میں اندرونی اور بیرونی دونوں عوامل شامل ہیں۔

دوسری طرف پنجاب پولیس نے قتل کے مقدمات میں مطلوب 2 خطرناک اشتہاریوں کو بحرین سے گرفتار کر لیا۔ پنجاب پولیس نے ملزمان کی وطن واپسی کیلئے انٹرپول سے ریڈ نوٹسز جاری کروائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں :

باجوڑ : سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، کالعدم داعش کا کمانڈر ہلاک

کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشت گرد بم سمیت گرفتار

پشاور بڑی تباہی سے بچ گیا، ایس ایس پی سی ٹی ڈی

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گرفتار اشتہاری ذوالفقار علی سیالکوٹ پولیس کو مطلوب تھا، جبکہ نور محمد فیصل آباد پولیس کو مطلوب تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو قواعد و ضوابط مکمل کرکے بحرین سے وطن واپس لایا گیا، مزید کارروائی کیلئے متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

دو ملزمان کی بحرین سے گرفتاری کے بعد رواں برس بیرون ملک سے گرفتار کیے گئے اشتہاریوں کی مجموعی تعداد 111 ہوگئی۔

Punjab police

Pakistan Law and order situation

CTD KPK