Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سماعت سے محروم شامی بچی نے پہلی بار اذان سنی تو کیا ہوا؟

بچی کو دیکھ کروالدین کی آنکھوں سے خوشی کے آنسو نکل آئے۔
شائع 21 اگست 2023 05:30pm

اپنی زندگی میں پہلی بار اذان سننے والی شامی بچی کے تاثرات نے دیکھنے والوں کو جذباتی کردیا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل وہ رہی ہے، جس میں شام سے تعلق رکھنے والی سماعت سے محروم ایک بچی کو پہلی بار اذان سنتے دکھایا گیا ہے۔

العریبیہ کے مطابق سماعت سے محروم فرح نامی بچی کو سماعت سے محروم افراد کو لگایا جانے والا آلہ ”کوکلیئر“ لگایا گیا۔

مزید پڑھیں

”شارٹس“ میں اذان دینے والا مؤذن معطل

آٹزم کے شکار بچے کی خوبصورت اذان نے لوگوں کو مبہوت کردیا

اذان کے پانچ مختلف انداز، ویڈیو وائرل

آلے کی ٹیسٹنگ کیلئے فرح کو سب سے پہلے اذان سنائی گئی، اذان کی آواز سنتے ہی بچی حیران رہ گئی اور خوشی کا اظہار بھی کیا۔

بچی نے سماعت کی بحالی پر جب ردعمل دیا تو والدین کی آنکھوں سے خوشی کے آنسو نکل آئے۔

ویڈیو سوشلہ میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے بچی کی سماعت کی بحالی میں مدد کرنے والے ہر فرد کی ستائش کی۔

ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ”اسمعک“ فلاحی سوسائٹی کے چیئرمین نایف بن الوسمی شامی بچی کے کان میں ”کوکلیئر“ لگائے جانے کے بعد اسے سنائی جانے والی اذان کا لمحہ ریکارڈ کررہے ہیں۔

اس موقع پر اسمعک سوسائٹی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر فہد السبیعی اور القصیبی میڈیکل کمپنی کے نمائندے بھی موجود تھے۔

Reaction

Syrian Girl

Deaf child

Listening Adhan first time