Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہزادی ڈیانا اور میگھن مارکل کی زندگی میں مماثلت

شہزادی ڈیانا کے والد ملکہ کے ساتھ کامن ویلتھ کے دورے پر گئے تھے۔
شائع 21 اگست 2023 05:36pm
تصویر: انسائیڈر/ویب سائٹ
تصویر: انسائیڈر/ویب سائٹ

شہزادی ڈیانا اور ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل کی زندگی میں ایک اہم مماثلت سامنے آئی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق براڈکاسٹر ٹیسا ڈونلوپ نے دعویٰ کیا ہے کہ شہزادی ڈیانا اور میگھن مارکل کی زندگی میں ایک مماثلت موجود ہے۔

ٹیسا ڈونلوپ نے کہا کہ شہزادی ڈیانا کھاتے پیتے گھرانے سے تعلق رکھتی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ میگھن مارکل امریکہ سے آئی ہیں، لہذا میں سمجھ سکتی ہوں کہ یہ ان تمام چیزوں سے بالکل واقف نہیں تھیں جبکہ لیڈی ڈیانا کے لئے ایک مختلف صورتحال تھی۔

ٹیسا ڈونلوپ نے کہا کہ سپینسرز اور شاہی خاندان کے ایک دوسرے سے قریب ہونے کی وجہ سے شہزادی ڈیانا کے والد ملکہ کے ساتھ کامن ویلتھ کے دورے پر گئے تھے۔

مزید پڑھیں:

مصنوعی ذہانت نے لیڈی ڈیانا کی موت کے ذمہ دار دکھا دیے

برطانوی شاہی خاندان نے ہیری سے ’ہزرائل ہائنس‘ کا لقب واپس لے لیا

خلا میں شہد کھائیں تو کیا ہوتا ہے، اماراتی خلاباز نے تجربہ کرکے دکھا دیا

شہزادی ڈیانا کو میگھن مارکل کی نسبت ان قریبی تعلقات سے یہ فائدہ ہوا کہ وہ اس طبقے کو خاصا آسانی سے سمجھ گئی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں کی زندگی میں یہ مماثلت ہے کہ دونوں نے اپنی اپنی زندگیوں میں جدوجہد کرتے ہوئے بہت تکالیف کا سامنا کیا تھا۔

Meghan Markle

Lady Diana

similarities