پشاور: علما کرام کی سینٹ جان چرچ میں مسیح برادری سے اظہار تعزیت
خیبرپختونخوا کے علماء کرام کا کہنا ہے کہ جڑانوالہ میں ہونے والا واقعہ دلخراش تھا اس سے دین اسلام کو بدنام کرنے کی سازش کی گئی۔ پشاور کے سینٹ جان چرچ کے دورہ کے موقع پر تمام مسالک کے علماء نے بشپ ہمفری سرفراز کو گلدستے بھی پیش کے۔
سینٹ جان چرچ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف خطیب مولانا طیب قریشی کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی مذہب کے نام پر مداخلت کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
انھوں نے کہا کہ ہمارا دین دوسرے مذاہب کے لوگوں کی حفاظت اور احترام کرنے کا درس دیتا ہے۔ سانحہ میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے۔
علماء کرام کا کہنا تھا کہ قران کریم کی بے حرمتی کا واقع بھی افسوس ناک ہے جس کیلئے ملک میں قانون موجود ہے ایسے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
اس موقع پر بشپ ہمفری سرفراز نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے حکومت اور ادارے ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے قانون سازی کریں۔
یہ بھی پڑھیں:
چرچ کے اندر کابینہ اجلاس، جڑانوالہ واقعہ کیلئے 20 لاکھ روپے فی گھر امداد کی منظوری
جڑانوالہ واقعہ: حملے کے وقت مقامی افراد نے کیا دیکھا
مسیح برادری نے علماء کرام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہر قسم کی قومیں آباد ہیں جن کو حقوق دینا حکومت کی ذمہ داری ہے۔
Comments are closed on this story.