Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دوران پرواز ائر ہوسٹس سے بے تکلف ہونے والا مسافر گرفتار

واقعہ جمعہ کے روز مالے سے بنگلورو جانے والی انڈیگو کی پروازمیں پیش آیا۔
اپ ڈیٹ 21 اگست 2023 04:39pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

مالدیپ سے بنگلورو جانے والی پرواز میں سوار 51 سالہ مسافر کو ائرہوسٹس کو ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتارکرلیا گیا۔

نارتھ ایسٹ بنگلورو کے ڈی سی پی لکشمی پرساد کے مطابق انڈیگو کے کیبن کریو کا کہنا ہے کہ ملزم نے ائر ہوسٹس سے نازیبا گفتگو کی تھی۔

پولیس نے مزید بتایا کہ یہ واقعہ جمعہ کے روز مالے سے بنگلورو جانے والی انڈیگو کی پرواز6E 1128 میں پیش آیا۔

مزید پڑھیں:

بھارت پاکستانی کھلاڑیوں کو ہراسانی سے بچائے، پاکستان

گلستان جوہر خاتون ہراسانی واقعہ، شارٹس پہنے متعدد نوجوان پولیس کی گرفت میں

جنسی ہراسانی کا معاملہ:صرحا اصغر میڈیا پر شدید برہم

دوپہر 3 بج کر 45 منٹ پرپرواز کی مالے سے اڑان بھرنے کے بعد ملزم نے ایک ائر ہوسٹس سے رابطہ کیا اور بیئر مانگی تھی۔

اکرم احمد نے ائر ہوسٹس کودوران ڈیوٹی ہراساں کیا تھا۔

دیگر ائر ہوسٹسز کی مزاحمت پر ملزم نے مبینہ طور پر انہیں بھی ہراسانی کا نشانہ بنایا۔

شکایت کرنے پر پرواز کے بنگلوروائیرپورٹ پر اترنے کے بعد اکرم احمد کو سکیورٹی عملے کے حوالے کر دیا گیا۔

بعد ازاں ملزم اکرم احمد کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کی جانب سے اکرم احمد پر جنسی ہراسانی اور چھیڑ چھاڑ کے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

karnataka

Bengaluru

HARASSMENT ALLEGATIONS

Air hostesses