Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

سائفر کیس میں سیکریٹس ایکٹ کی خصوصی عدالت سے شاہ محمود قریشی کا چار روزہ ریمانڈ

سائفر گشمدگی کیس میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما کو اسلام آباد کی عدالت میں پیش کیا گیا
اپ ڈیٹ 21 اگست 2023 02:56pm

سائفر گشمدگی کیس میں گرفتار تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔

تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو گزشتہ روز اسلام آباد کی ماتحت عدالت نے 1 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرکے ایف آئی اے کے حوالے کیا تھا، ایف آئی اے نے انہیں آج ریمانڈ مکمل ہونے پر دوبارہ عدالت میں پیش کیا۔

شاہ محمود قریشی کا آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے مقدمے کی اِن کیمرہ سماعت کی۔ اور غیر متعلقہ وکلا، صحافیوں اور دیگر افراد کوعدالت سے باہر جانے کی ہداہت کردی۔

مزید پڑھیں: سائفر گمشدگی کیس میں گرفتار شاہ محمود قریشی کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

ایف آئی اے کی جانب سے شاہ محمود قریشی کے مزید 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ اور بعد ازاں فیصلہ سناتے ہوئے شاہ محمود قریشی کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔

واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی کو 19 اگست کو ایف آئی اے نے سائفر کیس میں اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا، اور انہیں گرفتاری کے بعد ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر منتقل کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر بھی گرفتار، شاہ محمود کا ریمانڈ منظور

ایف آئی اے حکام کی جانب سے گزشتہ روز سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کے لیے استدعا کی گئی تھی، تاہم عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کا 1 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرکے ایف آئی اے کے حوالے کیا۔

Shah Mehmood Qureshi