چیئرمین پی ٹی آئی کی مزید ممکنہ گرفتاریوں کیخلاف درخواست اعتراض کے ساتھ واپس
چیئرمین پی ٹی آئی کی مزید ممکنہ گرفتاریوں کیخلاف درخواست رجسٹرار آفس نے اعتراض لگا کرواپس کردی، اور کہا کہ سپریم کورٹ میں اس نوعیت کی براہ راست درخواست نا قابل سماعت ہے۔
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی مزید ممکنہ گرفتاریوں کے خلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کی گئی۔ درخواست وکیل سلمان صفدر نے دائر کی۔
سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی، کہا کہ درخواست گزار نے براہ راست سپریم کورٹ سے رجوع کیا، جب کہ درخواست گزار کے پاس ٹرائل کورٹ کا فیصلہ چیلنج کرنے کا متعلقہ فورم موجود تھا۔
مزید پڑھیں: عمران خان نے دو ہفتے بعد شیو بنا لی، جیل کے سیل میں نئے واش روم کی تعمیر شروع
رجسٹرار آفس نے اعتراض اٹھایا کہ سپریم کورٹ میں اس نوعیت کی براہ راست درخواست نا قابل سماعت ہے۔
واضح رہے کہ عمران خان اس وقت توشہ خانہ کیس میں اٹک جیل میں تین سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں، اور ان کے جیل میں قید ہونے کے بعد انہیں 19 اگست کو سائفر گمشدگی کیس میں بھی گرفتار کرلیا گیا تھا۔
Comments are closed on this story.