Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جنوبی کورین لڑکی دولہا ساتھ لیجانے کیلئے بھارت پہنچ گئی

جوڑا 4 سال سے ساتھ تھا، سکجیت سنگھ نے دُلہن کی زبان بھی سیکھ لی۔
اپ ڈیٹ 21 اگست 2023 04:27pm
تصویر: انڈیا ٹوڈے/ویب سائٹ
تصویر: انڈیا ٹوڈے/ویب سائٹ

محبت میں سرحد پارکرنے کا سلسلہ نہ رُک سکا، بھارت سے انجو اور امریکہ سے کمبرلی ڈان کی پاکستان آمد کے بعد جنوبی کوریا کی شہری بھی بھارتی شہری کی محبت میں اتر پردیش پہنچ گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کی خاتون نے بھارتی سکجیت سنگھ کی محبت میں سرحد پار کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

بھارتی ساکجیت سنگھ اور جنوبی کوریا کی کم بوہنی نے اتر پردیش کے ضلع شاہ جہاں کے گردوارا نانک باغ میں شادی کی ہے، یہ جوڑا 4 سال سے ساتھ تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس جوڑے کی ملاقات ایک کافی شاپ میں ہوئی تھی جب اتر پردیش کا 28 سالہ رہائشی سکجیت سنگھ چار سال قبل ملازمت کے لیے جنوبی کوریا گیا تھا، وہاں اس کی ملاقات 30 سالہ کم بوہنی سے ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں:

’کیا سیما حیدر کو ہم نے بھگایا تھا؟ یا انجو کو ہم نے بلایا ہے؟‘

پاکستان پہنچنے والی انجو کے بارے میں کئی نئے انکشافات

سیما حیدر کی پاکستانی شہریت کی ابھی تک تصدیق نہیں ہوئی، دفترخارجہ

سکجیت سنگھ نے گفتگوکیلئے جنوبی کوریائی زبان کو تیزی سے سیکھا تھا جس کے بعد دونوں چار سال تک ساتھ رہ رہے تھے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق یہ دونوں جنوبی کوریا میں اپنا گھر بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں، لیکن بھارت سے اپنے تعلقات کو مکمل طور پر منقطع نہیں کریں گے۔

South Korea

lifestyle

ٰIndia

Love Story