Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’فیتے نہیں کٹیں گے، کام بھی مکمل ہوں گے‘، میئرکراچی

مرتضی وہاب نے گلستان جوہر انڈربائی پاس کا افتتاح کردیا
شائع 21 اگست 2023 12:44pm
کراچی کی تعمیر و ترقی کا کام بھی جاری ہے،  میئرکراچی - تصویر/ سوشل میڈیا
کراچی کی تعمیر و ترقی کا کام بھی جاری ہے، میئرکراچی - تصویر/ سوشل میڈیا

میئرکراچی مرتضی وہاب نے گلستان جوہر میں تعمیر کیے جانے والے انڈر بائی پاس کا افتتاح کردیا ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے مرتضی وہاب نے کہا کہ ہم اپنے وعدے پورے کررہے ہیں، یہ انڈر بائی پاس 1100میٹرلمباور19 میٹر چوڑا ہے، جو ساڑھے چار ماہ کی مدت میں پورا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گلستان جوہر اور شارع فیصل جانے والے شہریوں کو سہولت ہوگی اور آئندہ 7 ماہ میں کئی منصوبے مکمل ہو رہے ہیں، صرف فیتے نہیں کٹیں گے، کام بھی مکمل ہوں گے۔

میئرکراچی نے کہا کہ پیپلزپارٹی اپنے وعدوں پر پورا اترتی ہے، ہم عوام سے کیے وعدے پورے کررہے ہیں، ریڈ لائن پر تیزی سے کام جاری ہے، کراچی کی تعمیر و ترقی کا کام بھی جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نگراں حکومت میں بھی ہمارے کام جاری رہیں گے، ہم کراچی کےعوام کےمسائل حل کررہےہیں، ہمارےدورمیں ہٹ حرامی نہیں ہوگی۔

PPP

Murtaza Wahab

gulistan e johar

mayor karachi