Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئی جی پنجاب نےخود کو گالیاں دینے والے کانسٹیبل کو گلے لگالیا

آئی جی پولیس کا انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کا دورہ، کانسٹیبل کی والدہ، معالجین سے ملاقات
شائع 21 اگست 2023 12:01pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

آئی جی پنجاب نے حال میں سوشل میڈیا پرنامناسب حرکات کی وجہ سے وائرل ہونے والے کانسٹیبل، اس کی والدہ اور معالجین سے ملاقات کی اور زیر علاج شاہد ذوہیب کو گلے لگایا۔

آئی جی پولیس عثمان انور نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کا دورہ کیا اور وہاں پر کانسٹیبل شاہد عباس کو گلے لگاتے ہوئے جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

عثمان انورنے ماہر نفسیات ڈاکٹر اسد سے کانسٹیبل شاہد کے علاج معالجے بارے تفصیلی گفتگو کی، آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ کسی کی بیماری کا مذاق بنانا مریض اور اہل خانہ کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ بائی پولر ڈس آرڈر قابل علاج مرض ہے، ایسے مریض کو میمز وارکا حصہ بنانے کی بجائے اس کی صحت یابی کیلئے دعا کریں۔

مزید کہا کہ شاہد زوہیب کا علاج بہترین ماہرین نفسیات کی زیر نگرانی جاری ہے۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ کانسٹیبل شاہد کو لاک اپ میں رکھنے کا دعویٰ غلط اور حقائق کے برعکس ہے۔

IG Punjab

police constable