Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

ایمان مزاری پولیس وین اور لاک اپ میں بےہوش، بھوک ہڑتال شروع کردی

دشمن چاہتا ہے کہ میری بیٹی کے ساتھ کچھ برا ہو، شیریں مزاری
اپ ڈیٹ 21 اگست 2023 01:15pm

سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بیٹی ایمان مزاری کی عدالت حاضری کے موقع پر کہا ہے کہ دشمن چاہتا ہے کہ میری بیٹی کے ساتھ کچھ برا ہو۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات نے د۔ہشتگردی اوراداروں میں بغاوت پراکسانے کے کیس میں گرفتار ایمان مزاری کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکیا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا کہ ایمان مزاری کو وین میں بٹھایا اورلے گئے تو وہ بے ہوش ہوگئیں، لیکن اس کے باجود ڈاکٹر سے ملنے نہیں دیا گیا۔

مزید پڑھیں: ایمان مزاری کا ایک مقدمے میں جوڈیشل اور ایک میں جسمانی ریمانڈ منظور

شیریں مزاری کے مطابق ایمان کو دادا کی شاعری کی کتاب بھی نہیں دی گئی۔

مزید پڑھیں: ایمان مزاری نے ماں کے فعل سے لاتعلقی ظاہر کردی

انہوں نے کہا کہ ایمان نے کھانے سے منع کردیا ہے، دشمن چاہتا ہے کہ میری بیٹی کے ساتھ کچھ برا ہو، ایمان انسانی حقوق کی وکیل ہے اور اسکی جان کو جیل میں خطرہ ہے۔

شیریں مزاری کا مزید کہنا تھا کہ ہم کہیں نہیں جارہے،۔ ایمان پیشیوں پر آئے گی، عدالت انسانی حقوق کا احترام کرتی ہے ، ایمان مزاری کو رہا کیا جائے۔

اس سے قبل پیشی کیے موقع پر ایمان مزاری والدہ کے گلے لگ کر آبدیدہ ہوگئی تھیں۔

مزید پڑھیں: عمران خان کو صرف اپنی اور اپنی بیوی کی پڑی ہے، ایمان مزاری

ان کا کہنا تھا کہ میں نے بھوک ہڑتال کر دی ہے، میری نظموں کی کتابیں نہیں دی گئیں اور دوران تفتیش کسی نے مجھ سے کوئی سوال نہیں پوچھے۔

shireen mazari

Iman Mazari