Aaj News

بدھ, جنوری 01, 2025  
29 Jumada Al-Akhirah 1446  

یونان، پاکستانی نوجوان کے قتل میں ملوث 4 افراد گرفتار

ملزمان کو سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے گرفتار کیا گیا
شائع 21 اگست 2023 11:41am
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

یونان میں پاکستانی نوجوان شیراز صفدر بٹ کے قتل میں ملوث 4 افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

چند روز قبل صبح چار بجے کے قریب کام پر جاتے ہوئے شیراز صفدر بٹ کو چار نامعلوم افراد نے چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا تھا اور موقع سے فرار ہو گئے تھے۔

مقتول کا تعلق پاکستان کے ضلع گجرات لنگاہ کھوجا سے تھا۔

شیراز صفدر کے قتل کی خبر سُنتے ہی پورے یونان میں پاکستانی اور دوسری کمیونٹیز میں غم اور صدمے کا ماحول تھا۔

یونان پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اور اپنی انتھک محنت کی بدولت چاروں ملزمان کو سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے گرفتار کیا ہے۔

واضح رہے کہ شیراز کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جس کے بعد اس کی لاش منگل پاکستان پہنچ جائے گی۔

Greece

Crime