Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ نے طلاق کے حوالے سے نئے انکشافات کردیے

'میری زندگی کا پہلے ہی بڑا مذاق بنا ہے'
اپ ڈیٹ 21 اگست 2023 12:47pm
تصویر: انسٹاگرام
تصویر: انسٹاگرام

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکارعمران شرف کی سابق اہلیہ کرن اشفاق حسین ڈار نے مداحوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کئی تلخ حقائق اُن کے ساتھ شیئرکیے۔

ماڈل کرن اشفاق حسین ڈار نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپنے فالوورز کے ساتھ سوال و جواب کا ایک سیشن کیا تھا، جسمیں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں چند حقائق پیش کئے ہیں۔

کرن اشفاق عمران اشرف سے علیحدگی کے بعد سے ہی سوشل میڈیا پرخاصا ایکٹو دیکھائی دیتی ہیں۔

ایک صارف نے ان سے شادی سے قبل کی تصاویر کے بارے میں سوال کیا تھا جس میں عمران اشرف کی سابقہ ​​اہلیہ نے جواب دیا کہ ان کی شادی سے قبل لی گئی تمام تصاویر ان کی شادی کی رات ہی ڈیلیٹ کروادی گئی تھیں۔

مزید پڑھیں:

’داڑھی والی دیپیکا‘، فہد مصطفیٰ بولی ووڈ اداکارہ کے ہم شکل؟

قرض کی وصولی، بینک نے سنی دیول کا گھر نیلام کرنے کا اعلان کردیا

حسین اتنا لگو کہ تین چار مقدمے لوگ جلن میں کروادیں

ایک صارف نے طلاق سے متعلق سوال کیا تھا جس کا اداکارہ نے جواب دیا کہ ان کے مطابق طلاق کیلئے ”ہمت اور مضبوط بیک گراؤنڈ“ کی ضرورت ہوتی ہے۔

ایک صارف نے ان سے ایک پروگرام میں بطورِ مہمان شرکت کرنے کی فرمائش کی جس کا کرن اشفاق نے جواب دیا کہ، ’میری زندگی کا پہلے بڑا مذاق بنا ہے‘۔

خیال رہے کہ عمران اشرف کی سابقہ ​​اہلیہ نے اس سے قبل سوشل میڈیا پر سوال و جواب کے سیشن کے دوران یہ بھی بتایا ہے کہ عمران اشرف نے انہیں خود طلاق دی ہے۔

ماڈل کرن اشفاق اپنی شادی اور اس کی ناکامی کے حوالے سے اکثر انکشافات کرتی رہتی ہیں جن کا سوشل میڈیا پر خوب چرچا رہتا ہے۔

Instagram

Divorce

lifestyle

Imran Ashraf

Kiran Ashfaque