Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

نگراں حکومت کے دور میں ڈالر 8.64 روپے مہنگا

اسٹاک ایکس چینج میں کاروبارکے آغازپرمنفی رجحان دیکھا جارہا ہے
اپ ڈیٹ 21 اگست 2023 04:11pm
تصویر:  اے ایف پی/  فائل
تصویر: اے ایف پی/ فائل

کاروباری ہفتے کا آغاز ہوتے ہی انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کے ساتھ ہی اسٹاک ایکس چینج میں آغاز پر منفی رجحان دیکھا گیا۔

کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 36 پیسے اضافہ ہوا اور دن کے اختتام تک ڈالر 297.13 روپے پر بند ہوا۔

نگراں حکومت کے دور میں ڈالر 8.64 روپے مہنگا ہوا، 11 اگست کو ڈالر کی قیمت 288.49 روپے تھی۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کے آغاز پر منفی رجحان دیکھا گیا۔مارکیٹ میں100 انڈیکس میں 340 پوائنٹس کمی ہوئی ہے، کاروبار کے دوران 100انڈیکس 47 ہزار 875 پر آگیا۔

دن کے اختتام تک 100 انڈیکس میں 770 پوائنٹس کمی ہوئی اور کاروبار 47 ہزار 447 پوائنٹس پر بند ہوا۔

pakistan stock exchange

pakistani rupee

US Dollars