ماں کے علاج کیلئے اے ٹی ایم کو کاٹ کر کھولنے والا گرفتار
بھارتی ریاست اُتر پردیش میں بینک کا اے ٹی ایم کاٹنے کی کوشش کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق چوری کی واردات میں ملوث شخص کی شناخت سبھم کے نام سے ہوئی، کینرا بینک کا اے ٹی ایم چوری کرنے کی کوشش کررہا تھا۔
گرفتارشخص نے پولیس کو بتایا کہ اسے اپنی گرفتاری پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے کیونکہ وہ اپنی ماں کے کینسر کے علاج کے لیے رقم جمع کرنے کے لیے اس جُرم کو انجام دیا ہے۔
سبھم صبح 3 بجے کے قریب اے ٹی ایم پر پہنچا اور مشین کو کھولنے کی کوشش کررہا تھا کہ بینک کے کنٹرول روم نے پولیس کو آگاہ کردیا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس فوراً موقع پر پہنچی اور سبھم کو اُسی وقت گرفتار کرلیا جب اس نے بھاگنے کی کوشش کی تھی۔
تفتیش کے دوران اس نے پولیس کو بتایا کہ اس کی والدہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھی اور اُسے والدہ کی سرجری کے لیے پیسوں کی ضرورت تھی۔
مزید بتایا کہ علاج کے لیے رقم جمع کرنے کے لیے نام ہوگیا، تو اے ٹی ایم کو کاٹنے کے طریقے کے بارے میں یوٹیوب ویڈیوز دیکھنا شروع کردی تھی۔
گرفتار شخص نے بتایا کہ اسے اس بات کا افسوس نہیں کہ گرفتار کیا گیا بلکہ صرف یہ افسوس ہے کہ وہ اپنی والدہ کے علاج کے لیے رقم کا بندوبست نہیں کر سکے۔
Comments are closed on this story.