Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے 45 پاکستانی بھارت میں گرفتار

طویل مدتی ویزا کی درخواستیں مسترد
شائع 20 اگست 2023 10:42pm
علامتی تصویر: روئٹرز
علامتی تصویر: روئٹرز

بھارت میں ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے 45 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

بھارتی خبر رساں ادارے ”انڈیا ٹوڈے“ نے پولیس حکام کے حوالے سے بتایا کہ ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے 45 پاکستانی شہریوں کو گجرات کے بانسکنٹھا ضلع سے حراست میں لیا گیا ہے۔

پولیس حکام کو کہنا ہے کہ مذکورہ افراد کو ویزوں کی میعاد ختم ہونے کے باوجود قیام کرنے پر حراست میں لیا گیا اور طویل مدتی ویزا (ایل ٹی وی) کے لیے ان کی درخواستیں مسترد کر دی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں

کینیڈا میں سکھوں نے ہندو مندروں پر خالصتان کے پوسٹر لگا دیئے

دبئی میں نیا ہندو مندر عوام کیلئے کھول دیا گیا

بھارت میں سانپوں کی پوجا کیوں کی جاتی ہے؟

مقامی انٹیلی جنس بیورو کے پولیس انسپکٹر سنتوش دھوبی نے بتایا کہ پاکستانیوں کو اکولی گاؤں سے حراست میں لیا گیا تھا اور انہیں پاکستان واپس بھیجنے کی کارروائی جاری تھی۔

دھوبی نے کہا کہ ’یہ پاکستانی شہری اتراکھنڈ میں ہریدوار جانے کے لیے ہندوستان آئے تھے اور اپنے رشتہ داروں سے ملنے کے لیے بانسکانٹھا آئے تھے۔ یہ افراد درست ویزے پر پچھلے دو ماہ سے ہندوستان میں موجود تھے۔ لیکن ویزے کی میعاد ختم ہونے کے باجود وہ واپس نہیں گئے، ان کے LTVs منظور نہیں ہوئے تھے۔‘

visa

Gujarat

Pakistani Hindus

Arrested in India