Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیغمبروں اور شیطان سے بات چیت کیلئے ایپ تیار

'یہ ایپلی کیشن آپ کو مصنوعی ذہانت سے تخلیق کیے گئے کرداروں سے بات کرنے کا موقع دیتی ہے'۔
شائع 20 اگست 2023 09:20pm

مسیحی اور یہودی برادری سے تعلق رکھنے والوں کیلئے ایک نئی ایپلی کیشن متعارف کرائی گئی ہے جس میں صارفین مصنوعی ذہانت کے باعث حضرت موسیٰ علیہ السلام اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے ساتھ گفتگو کرسکتے ہیں۔

جولائی میں شروع کی گئی ”Chat with Jesus“ نامی اس نئی ایپلی کیشن میں صارفین حضرت عیسیٰؑ اور حضرت موسیٰؑ سمیت بی بی مریمؑ، حضرت یونسؑ، حضرت داؤدؑ، حضرت سلیمانؑ، بابا آدمؑ اور اماں حواؑ کے ساتھ بھی گفتگو کرسکتے ہیں۔

 تصویر: ٹیکسٹ ود ڈاٹ می
تصویر: ٹیکسٹ ود ڈاٹ می

یروشلم پوسٹ کے مطابق اس ایپلی کیشن کے ڈویلپر سٹیفن پیٹر نے ریلیجن نیوز کو بتایا کہ ’اس ایپ کے ذریعے آپ روزانہ بائبل یا تورات کی تلاوت کے بجائے ان میں موجود شخصیات سے بات چیت کرسکتے ہیں‘۔

مزید پڑھیں

’انسانیت مصنوعی ذہانت پر سے اپنا کنٹرول کھو دے گی‘

سندھ کے نوجوان نے مصنوعی ذہانت سے ’موت کے ٹیلے‘ کو زندہ کردیا

مصنوعی ذہانت کے حامل ڈرون نے مبیبنہ طور پر اپنا آپریٹر مار ڈالا

لیکن اس میں بھی سوالات کی ایک حد مقرر کی گئی ہے، کچھ سوالات ایسے ہیں جن کا جواب ایپ کے پاس نہیں۔

پیٹر کے مطابق ایپ کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ معلومات کو صرف عارضی طور پر ذخیرہ کیا جائے تاکہ جواب فراہم کیا جا سکے۔

ایپ کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ کرداروں کے ردعمل عام تقریر اور بائبل کے متن کو یکجا کریں۔

پیٹر نے ریلیجن نیوز کو بتایا، ’میں نے اسے اپ ڈیٹ کیا تاکہ یہ ایک عام شخص کی طرح زیادہ بول سکے اور اس بات کو یقینی بنایا کہ یہ بھول نہ جائے کہ اسے بائبل سے چیزیں حاصل کرنی ہیں۔‘

صرف پیغمبر یا مذہبی شخصیات ہی نہیں بلکہ آپ اس اسیپلی کیشن کے زریعے شیطان سے بھی بات کر سکتے ہیں۔

یہ ایپ ”شیطان کے ساتھ چیٹ“ سیٹنگ کے ساتھ آتی ہے جو بطور ڈیفالٹ آف ہے لیکن صارف اسے آن کر سکتا ہے۔

weird

Artificial Intelligence (AI)

Chat with Jesus

Biblical Figures