Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’داڑھی والی دیپیکا‘، فہد مصطفیٰ بولی ووڈ اداکارہ کے ہم شکل؟

ڈائریکٹر نبیل قریشی اپنی ہنسی نہ روک پائے۔
شائع 20 اگست 2023 08:27pm

معروف پاکستانی اداکار و ہدایت کار نبیل قریشی نے فہد مصطفیٰ کو دیپیکا پڈوکون کا مردانہ ورژن قرار دیا ہے۔

مشہور شخصیات کے انٹرنیٹ میں بہت سے ہم شکل مل جاتے ہیں۔

دیپیکا پڈوکون بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ہیں، جبکہ فہد مصطفیٰ پاکستان کے معروف ترین اداکاروں میں سے ایک ہیں۔

فہد مصطفیٰ پاکستان کے خوبصورت ترین اداکاروں میں سے ایک ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ان میں ڈائریکشن، پروڈکشن، اداکاری اور بہت سی دوسری مہارتیں کوٹ کوٹ کر بھری ہیں اور وہ ڈرامہ انڈسٹری کے انتہائی باصلاحیت شخص ہیں۔

فہد ’نامعلوم افراد‘ اور ’جوانی پھر نہیں آنی‘ جیسی فلموں میں بھی کام کر چکے ہیں۔

لیکن کچھ مداحوں کا خیال ہے کہ وہ اتنے ہینڈسم ہیں کہ دیپیکا کا مردانہ ورژن لگتے ہیں۔

نبیل قریشی نے حال ہی میں فہد مصطفیٰ کے حوالے سے ایک مضحکہ خیز میم شیئر کی۔ جس کے فوراً سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان آگیا۔

مداحوں نے انہیں ’داڑھی والی دیپیکا‘ کا خطاب دیا، جس پر نبیل قریشی اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ سکے اور انہوں نے اسے مداحوں کے ساتھ دوبارہ شیئر کیا۔

ساتھ ہی انہوں نے فہد سے کیپشن میں پوچھا کہ ’اس بار ہیروئن بھی خود؟‘

جس پر مداحوں نے اپنا ردعمل بھی شیئر کیا۔

ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ ’زوم کریں پھر آپ کو دیپیکا کا پاکستانی ورژن ملے گا ۔

کچھ شائقین کا خیال ہے کہ یہ سچ ہے۔ وہ دونوں بالکل ایک دوسرے سے ملتے جلتے نظر آتے ہیں۔

Fahad Mustafa

Deepika Padukone

Doppelganger

nabeel qureshi