Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ٹی آئی کا صدر کے دستخطوں کا معاملہ سپریم کورٹ میں لے جانے کا اعلان

سائفر کی اعلیٰ سطح تحقیقات اور اس پر عدالتی کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ
شائع 20 اگست 2023 06:29pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آفیشل سیکریٹ اور آرمی ایکٹ میں ترامیم کے مسودوں پر صدر کے دستخطوں کا معاملہ سپریم کورٹ میں لے جانے کا اعلان کیا ہے۔

پی ٹی آئی نے ’بنیادی حقوق اور جمہوریت و پارلیمان کی بقا پر صدر سے اظہار تشکر‘ کرتے ہوئے قومی و عدالتی سطح پر صدر کے مؤقف کی بھرپور تائید اور حمایت کا اعلان کیا۔

ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ صدر کا موقف غیر معمولی اور سنجیدہ ترین اقدامات کا متقاضی ہے۔ صدر کے فیصلوں کو ان کی منشا کے بغیر غیر مؤثر بنانا ناقابل قبول ہے، معاملے کو سپریم کورٹ کے سامنے رکھیں گے۔

ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ صدرِ مملکت وفاق کی علامت، پارلیمان کا حصہ اور افواجِ پاکستان کے سپریم کمانڈر ہیں۔

ترجمان پی ٹی آئی نے لکھا کہ سائفر کی اعلیٰ سطح تحقیقات اور اس پر عدالتی کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

pti

President Arif Alvi

Bills Assent dispute