Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پرینیتی چوپڑا کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟

دونوں کی شادی کی تقریب راجستھان میں ہوگی۔
شائع 20 اگست 2023 01:30pm
تصویر: انڈیا ٹودے/ویب سائٹ
تصویر: انڈیا ٹودے/ویب سائٹ

بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شادی کی تاریخ منظرعام پر آنے لگیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پرینیتی چوپڑا اگلے ماہ 25 ستمبر کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔

دونوں کی شادی کی تقریب راجستھان میں ہوگی جبکہ ولیمے کی تقریب گروگرام میں ہوگی۔

دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اداکارہ اور سیاستدان راگھو چڈھا کی شادی میں قریبی رشتہ دار، دوست اور بالی ووڈ کی مشہور شخصیات ہی شرکت کریں گی۔

مزید پڑھیں:

اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی منگنی، تصاویر وائرل

جیسے لباس پہننا چاہتی ہوں اگر پہن لوں تو لاہور مجھے مار دے گا

اہلیہ کو شادی کے لیے منانے میں 9 سال لگے، احمد علی بٹ

اگلے ماہ ستمبرکے پہلے ہفتے میں شادی کی تقریبات کے آغاز کا امکان ہے لیکن فلحال اس بارے میں کوئی تاریخ مقرر نہیں ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ 13 مئی کو نئی دہلی میں پرینیتی چوپڑا اور عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا کی منگنی کی تقریب منعقد ہوئی تھی، جس میں کئی معروف بھارتی شخصیات نے شرکت کی تھی۔

تاہم دونوں کی جانب سے اس بارے میں کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

Wedding

lifestyle

Parineeti Chopra

Raghav Chadha