Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سابق ایم این اے علی وزیر اور ایمان مزاری گرفتار

خواتین اور سادہ لباس اہلکار گھر میں داخل ہوئے، شیریں مزاری
اپ ڈیٹ 20 اگست 2023 09:37am

اسلام اباد پولیس نے شیریں مزاری کی بیٹی اور ہیومن رائٹ ایکٹیوسٹ ایمان مزاری کو گرفتار کر لیا ہے، جب کہ سابق ایم این اے علی وزیر کو بھی کار سرکار میں مداخلت پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر شیری مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، ان کی گرفتاری پی ٹی ایم کے جلسے میں شرکت کے بعد ہوئی ہے۔

اسلام آباد کے تھانہ ترنول پولیس نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کو گرفتارکرنے کی تصدیق کردی ہے اور بتایا ہے کہ ایمان مزاری کوان کی رہائش گاہ سے گرفتارکیا گیا ہے۔

اس سے قبل شیریں مزاری نے ٹویٹر پر دعویٰ کیا تھا کہ خواتین پولیس اور سادہ لباس افراد ایمان مزاری کو گھر سے اغوا کر کے لے گئے ہیں۔

شیریں مزاری کے مطابق پولیس ایمان مزاری کا لیپ ٹاپ بھی ساتھ لے گئی۔

سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر بھی گرفتار

دوسری جانب اسلام آباد پولیس سابق رکن اسمبلی علی وزیر کو بھی گرفتارکرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق علی وزیر کو تھانہ ترنول پولیس نے گرفتار کیا، سابق وزیر پر کار سرکارمیں مداخلت کا ازلام ہے۔