Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حسین اتنا لگو کہ تین چار مقدمے لوگ جلن میں کروادیں

تشدد کے الزام کے بعد اداکارہ کا معنی خیز پیغام
شائع 19 اگست 2023 11:56pm

اداکارہ علیزے شاہ اپنے ساتھی اداکاروں کی جانب سے غیر پیشہ ورانہ سلوک کے لاتعداد تنازعات کا شکار رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ’ حسین اتنا لگو کہ 3 4 کیس لوگ جیلسی میں تھوک دیں’،علیزے کے اس دعوے پر صارفین نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

گزشتہ دنوں اداکارہ علیزے کا ساتھی اداکارہ کے ساتھ پروجیکٹ کی شوٹنگ کے دوران ایک اور تنازع کا سامنے آیا ہے، ساتھی اداکارہ منسا ملک نے ان پر مقدمہ درج کرایا تھا۔

منسا ملک نے کہا تھا کہ 15 اگست کے روز علیزے شاہ نے سیٹ پر موجود تمام افراد کے سامنے مجھ پر جلتا ہوا کا سگریٹ پھینکا اور مجھے جوتیوں کے ساتھ مارا جس کے بعد میں نے بہت مشکل سے اپنی جان بچائی۔

تاہم اس کا جواب اداکارہ علیزہ شاہ نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے دیا تھا، انہوں نے عائشہ جہانگیر ملک نامی صارف کی اسٹوری کا اسکرین شارٹ بطور ثبوت پیش کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’‘ سچ کبھی چھپتا نہیں’’۔

اب علیزے شاہ نے اس سارے تنازع کے بعد فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک سیلفی پوسٹ کی ہے اور اس بارے میں ایک دلچسپ کیپشن دیا ہے۔

Alizeh Shah