Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جیسے لباس پہننا چاہتی ہوں اگر پہن لوں تو لاہور مجھے مار دے گا

عفت عمر نے عرفی جاوید کے پہناوں پر بھی ردعمل دیا
شائع 19 اگست 2023 11:37pm

ماڈل و اداکارہ عفت عمر نےکہا ہے کہ میں بالی ووڈ کی متناعہ ماڈل عرفی جاوید کے فیشن اور لباس پر تنقید نہیں کرسکتیں ۔

حال ہی میں انہوں محسن حیدر عباس کے شو پبلک ڈیمانڈ میں شرکت کی، جہاں میزبان نے عفت عمر سے عرفی جاوید کے فیشن سے متعلق سوال کیا ۔

عفت عمر نے کہا کہ یہ ان کی پسند ہے میں کہہ سکتی ہوں کہ یہ میرا فیشن نہیں ہے اور اسی لیے میں ایسے فیشن کو نہیں فالو کروں گی لیکن میں اس کی فیشن سینس پر تنقید کیوں کروں۔

عفت عمر کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر میں اس قسم کے فیشن ایبل کپڑے پہننا شروع کروں یا جیسے لباس پہننا چاہتی اگر پہن لوں تو لاہور مجھے مار دے گا ۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں کون ہوں کہ کسی پر تنقید کروں، یہ لوگوں کا ذاتی انتخاب ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں حکومت پاکستان کی جانب سے عفت عمر کو نیشنل آئکون ایوارڈز 2023سے نوازا گیا ہے ۔

تاہم اپنا ایوارڈ وصول کرتے ہوئے اداکارہ عفت عمر نے خود پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور کہا کہ وہ ن لیگ کی سپورٹر ہیں سب کہیں گے کہ اسی لئے ایوارڈ دیا گیا ہے۔

Iffat omar