Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

فہد مصطفیٰ کا گووندا کے پیر چھونے پر ہونے والی ٹرولنگ پر ردعمل

میرے تمام فالوورز مجھ سے محبت نہیں کرسکتے، اداکار
شائع 19 اگست 2023 11:12pm

پاکستانی انڈسٹری کے مشہور اداکار فہد مصطفیٰ نے کہا ہے کہ انھیں سوشل میڈیا پر کی جانے والی تنقید سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

حال ہی میں اداکار فہد مصطفیٰ نے مومن ثاقب کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں میزبان کی جانب سے گووندا کے پاؤں چھونے پرتنقید کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب پر فہد مصطفیٰ نے کہا کہ مجھے سوشل میڈیا پر تنقید سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ مجھے یہ بات بڑے اچھے سے معلوم ہے کہ میرے تمام فالوورز مجھ سے محبت نہیں کرسکتے۔

اداکار نے کہا کہ میرا منیجر اکثراوقات مجھے کہتا ہے کہ آپ کو سوشل میڈیا پر متحرک رہنے کی ضرورت ہے لیکن میں اس دوڑ کا حصہ نہیں بننا چاہتا، سوشل میڈیا اس وقت تک اچھا ہے جب تک آپ کو اس کو اچھے مقصد کیلئے استعمال کرینگے۔

یاد رے کہ ایک ایوارڈ شو میں فہد مصطفیٰ کو بھارتی اداکار گوندا کے پیر چھونے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

Fahad Mustafa