Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اہلیہ کو شادی کے لیے منانے میں 9 سال لگے، احمد علی بٹ

اس وقت فاطمہ مجھ سے زیادہ مشہور تھیں
شائع 19 اگست 2023 10:44pm

پاکستانی اداکاراور میزبان احمد علی بٹ نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں اپنی اہلیہ کو شادی کے لیے منانے میں 9 سال لگے۔

ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے احمد علی بٹ نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی اہلیہ فاطمہ خان نے ان سے پہلے ٹی وی پر کام کرنا شروع کیا اور وہ اس وقت ان سے زیادہ مشہور تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ چونکہ اس وقت فاطمہ مجھ سے زیادہ مشہور اداکارہ تھیں تو میں نے انہیں اپنے ٹی وی پروگرام جٹ اینڈ بونڈ کی ایک ایپیسوڈ کی آفر کی، انہوں نے ہماری آفر قبول کی لیکن اس وقت ان کے بہت زیادہ نکھرے تھے اور مجھ سے انہوں نے بات تک نہیں کی۔

احمد علی بٹ نے مزید بتایا کہ شادی سے قبل 9 سال ہماری اچھی دوستی رہی پھر چونکہ ان کا تعلق برطانیہ سے ہے تو وہ مجھے چوھڑ کر برطانیہ چلی گئیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 9 سال انہیں شادی کے لیے منانے میں لگ گئے اور بہت کوششوں کے بعد انہیں واپس پاکستان بلا لیا۔

واضح رہے کہ احمد علی بٹ کی فاطمہ خان کے ساتھ 2013 میں شادی ہوئی تھی اور ان کے ہاں اکتوبر 2014 میں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔

ahmed ali butt