Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی فوج کا بڑا نقصان، متعدد فوجی ہلاک و زخمی

مرنے والوں میں آٹھ فوجی اور ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر (جے سی او) شامل
شائع 19 اگست 2023 10:15pm
تصویر: ساؤتھ ایشیا ٹائمز
تصویر: ساؤتھ ایشیا ٹائمز

بھارت میں فوج کا ٹرک کھائی میں جاگرا، جس کے نتیجے میں 9 فوجی مارے گئے۔

خبر رساں ایجنسی ”اے این آئی“ نے بھارتی دفاعی حکام کے حوالے سے بتایا کہ ہفتہ کو لداخ کے ضلع لیہہ میں فوج کا ٹرک سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں جا گرا۔

ٹرک کے کھائی میں گرنے سے نو فوجی ہلاک اور اہلکار زخمی ہوا۔

مرنے والوں میں آٹھ فوجی اور ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر (جے سی او) شامل ہیں۔

ٹرک کارو گیریژن سے لیہہ کے قریب کیاری جا رہا تھا کہ کیاری شہر سے 7 کلومیٹر کی دوری پر گھاٹی میں جا گرا۔

یہ حادثہ ہفتہ کی شام تقریباً 6:30 بجے پیش آیا۔

مزید پڑھیں

بھارتی فوج میں بغاوت کے خدشات سراٹھانے لگے

بھارتی فوج کا دراندازی کی کوشش ناکام بنانے کا جھوٹا دعویٰ

حافظ سعید کو قتل کرنے کیلئے بنایا گیا بھارتی منصوبہ بے نقاب

ٹرک ایک دستے کا حصہ تھا جس میں ایک ایس یو وی اور ایک ایمبولینس شامل تھی، دستے میں کُل 34 اہلکار تھے۔ تینوں گاڑیاں ریسس پارٹی کا حصہ تھیں۔

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے سوشل میڈیا پر مرنے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔

انہوں نے لکھا، ’لداخ میں لیہہ کے قریب ایک حادثے کی وجہ سے ہندوستانی فوج کے جوانوں کے نقصان پر دکھ ہوا ہے۔ ہم اپنی قوم کے لئے ان کی مثالی خدمات کو کبھی نہیں بھولیں گے۔ میری ہمدردیاں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔‘

Ladakh

Accident

Indian Soldiers

Indian Army Truck

Leh

Rajnath Singh