Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کے نام پر جعلی چندہ مہم

پی ٹی آئی کا عمران خان کے جیل سے جاری مبینہ پیغام سے اظہارِ لاتعلقی
شائع 19 اگست 2023 09:22pm
لاہور پائیکورٹ میں پیشی کے دوران عمران خان دستاویزات پر دستخط کر رہے ہیں (تصویر: نیویارک ٹائمز)
لاہور پائیکورٹ میں پیشی کے دوران عمران خان دستاویزات پر دستخط کر رہے ہیں (تصویر: نیویارک ٹائمز)

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عمران خان کی جانب سے قانونی معاملات کیلئے کسی بھی چندہ جمع کرنے کی مہم سے اظہار لاتعلقی کیا ہے۔

عمران خان کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا نے بیرسٹر گوہر خان کا ”ایکس“ (ٹوئٹر) پر جاری پیغام ری ٹوئٹ کیا، جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ ’عمران خان صاحب یا قانونی ٹیم کے کسی بھی رکن نے کسی کو قانونی معاملات کے لیے فنڈ اکٹھا کرنے کا نہیں کہا ،جو لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ عمران خان نے میسیج (پیغام) بھجوایا ہے یا پی ٹی آئی لیڈران نے میسیج بھجوایا ہے یا قانونی ٹیم نے کہا ہے تو میں اور تمام لیگل ٹیم اور پی ٹی آئی اس بات کی مکمل تردید کرتی ہے‘۔

بیرسٹر گوہر نے لکھا، ’ہم باقاعدہ لیگل نوٹس بھیجیں گے اور ان (چندہ جمع کرنے کی افواہ پھیلانے والوں) کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے‘۔

بیرسٹر گوہر نے مزید لکھا کہ ’جن لوگوں نے یہ کام کیا، (انہوں نے) ہمیں، عمران خان صاحب یا پی ٹی آئی کو بدنام کرنے کی کوشش کی اور فراڈ کیا‘۔

مزید پڑھیں

شاہ محمود قریشی کو ’آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر‘ گرفتار کیا گیا

عمران خان نے دو ہفتے بعد شیو بنا لی، جیل کے سیل میں نئے واش روم کی تعمیر شروع

امریکہ کے سابق مشیر سلامتی نے کانگریس سے سائفر تحقیقات کا مطالبہ کردیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر ”ہیومن رائٹس لیگل ایڈ فاؤنڈیشن“ کا ایک بیان وائرل ہورہا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ عمران خان نے جیل سے ایک قانونی ٹیم بنانے اور قانونی کارروائی کیلئے چندہ اکٹھا کرنے کا پیغام بھجوایا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری نے بھی اسی سے ملتا جلتا ایک ٹوئٹ کیا۔

انہوں نے لکھا، ’میں واضح کردوں کہ عمران خان یا پی ٹی آئی نے اب تک کسی قانونی ٹیم کو ہدایت نہیں دی ہے اور نہ ہی کسی (قانونی) ٹیم کا تقرر کیا ہے۔ نہ ہی کسی کے پاس پارٹی کی طرف سے کوئی مینڈیٹ ہے۔ پی ٹی آئی کا اس تنظیم یا اس سے منسلک فنڈ ریزنگ سے قطعاً کوئی تعلق نہیں ہے۔ جو بھی عمران خان یا پی ٹی آئی کے نام پر چندہ اکٹھا کرنے کی کوشش کرے گا اس کے خلاف پارٹی خود مقدمہ کرے گی۔‘

سوشل میڈیا پر وائرل اور پی ٹی آئی کی جانب سے جعلی قرار دیے گئے پیغام میں کہا گیا ہے کہ ’پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنی جیل کی کوٹھری سے لندن میں انسانی حقوق کے وکلاء کی ایک سرکردہ ٹیم کو ہدایت کی ہے کہ وہ عالمی سطح پر ان آزادی کے لیے قانونی جنگ لڑیں‘۔

پیغام میں کہا گیا کہ ’ہیومن رائٹس لیگل فاؤنڈیشن کو ایک اعلیٰ درجے کی قانونی ٹیم جمع کرنے کا کام سونپا گیا ہے، جس میں مائیکل مینسفیلڈ کے سی، برنبرگ پیئرس اینڈ کمپنی کے گیرتھ پیرس، اور بین ایمرسن کے سی شامل ہیں‘۔

 مبینہ جعلی پیغام میں اعلان کردہ لیگل ٹیمز
مبینہ جعلی پیغام میں اعلان کردہ لیگل ٹیمز

’قانونی ٹیم کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن، رپورٹرز، اور اقوام متحدہ سے منسلک بین پارلیمانی یونین کے پاس درخواستیں دائر کرے۔ جس کا مقصد خان کی سیاسی جماعت کے سینئر اراکین کو متاثر کرنے والے حراستی اور عدالتی عمل کی نگرانی کو محفوظ بنانا ہے۔‘

پیغام میں یہ بھی کہا گیا کہ ’ہیومن رائٹس لیگل ایڈ فاؤنڈیشن (ایچ آر ایل اے ایف) فخریہ ”پاکستان لیگل فنڈ“ کے آغاز کا اعلان کرتا ہے جو کہ 1 ملین پاؤنڈ کا قانونی دفاعی فنڈ ہے جس کی سابق وزیر اعظم عمران خان نے توثیق کی ہے۔ یہ فنڈ ان قیدیوں کی قانونی لڑائیوں کی مالی اعانت کے لیے وقف ہے جن کے پاس انصاف تک رسائی کے ذرائع نہیں ہیں۔‘

 پیغام کے انگریزی مندرجات
پیغام کے انگریزی مندرجات

پیغام کے مطابق ایچ آر ایل اے ایف کے ترجیحی مؤکلوں میں ممتاز قیدی جیسے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد، خدیجہ شاہ، صنم راجہ، اور شاندانہ گلزار خان شامل ہیں جنہیں نقصان کے فوری خطرے کا سامنا ہے۔

pti

imran khan

Zulfi Bukhari

Naeem Panjutha