Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

زبردست کیمروں سے لیس 5 بہترین اینڈرائیڈ فونز

اگر جیب اجازت دے تو آپ پروفیشنل فوٹوگرافرز کو بھی مات دے سکتے ہیں
شائع 19 اگست 2023 08:18pm

اگر آپ کو تصاویر کھینچنے اور سیلفیاں لینے کا شوق ہے تو کچھ اسمارٹ فونز ہیں جو آپ کے اس شوق کو پورا کرسکتے ہیں۔

آج کے اسمارٹ فونز جدید کیمرہ ٹیکنالوجی سے لیس ہیں جو معیار کے لحاظ سے روایتی کیمروں کا کڑے ٹکر دیتے ہیں۔

یہ اسمارٹ فونز ایک سے زیادہ لینسز، ہائی میگا پکسل کاؤنٹ، اور جدید امیج پروسیسنگ جیسی خصوصیات پیش کرتے ہیں، جس سے آپ چلتے پھرتے شاندار تصاویر کھینچ سکتے ہیں۔

یہاں ہم آپ کو کچھ ایسے فونز کے بارے میں بتا رہے ہیں جو بہترین کیمروں سے لیس ہیں۔

ویوو ایکس 90 پرو(Vivo X90 Pro)

 Vivo X90 Pro
Vivo X90 Pro

ایکس 90 پرو میں ”زئیس“ (ZEISS) کے تخلیق کردہ حیرت انگیز کیمرے نصب ہیں۔ اس میں ایک خاص چپ موجود ہے جو ہر چیز کو تیز رفتار بنا دیتی ہے۔

مرکزی کیمرہ کی کم روشنی میں کارکردگی واقعی اچھی ہے، اور یہ اندھیرے میں بھی واضح تصاویر لے سکتا ہے۔

اس فون کے 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والے ورژن کی قیمت ایک لاکھ 65 ہزار روپے ہے۔

مزید پڑھیں

دنیا کا محفوظ ترین اینڈرائیڈ اسمارٹ فون متعارف

آئی فون آخر اتنا اسمارٹ بنا کیسے

آپ کی کون سی عام عادتیں اسمارٹ فون کی بیٹری خراب کرتی ہیں؟

سام سنگ گیلیکسی ایس 23 الٹرا (Samsung Galaxy S23 Ultra)

 Samsung Galaxy S23 Ultra
Samsung Galaxy S23 Ultra

گیلیکسی ایس 23 الٹرا بہترین کیمرہ فونز میں سے ایک ہے جسے آپ آنکھ بند کرکے خرید سکتے ہیں۔

اس میں ”اسنیپ ڈریگن 8 سیکنڈ جنریشن“ (Snapdragon 8 Gen 2 ) نامی ایک خاص چپ ہے جسے گلیکسی سیریز کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

اس کے پیچھے والے کیمرہ میں چار لینز ہیں، جبکہ مرکزی کیمرہ 200 میگا پکسلز کا ہے۔

ایک خاص قلم بھی ہے جو لکھنے اور ڈرائنگ کے لیے فون کے ساتھ آتا ہے۔

اس کے بنیادی ورژن کی قیمتیں 5 لاکھ 60 ہزار روپے سے شروع ہوتی ہیں اور بہترین ورژن 6 لاکھ 10 روپے تک میں دستیاب ہے۔

ویویو وی 27 پرو (Vivo V27 Pro)

 Vivo V27 Pro
Vivo V27 Pro

ویوو کا یہ فون کافی پتلا اور خوبصورت ہے۔ اس میں ایک مڑا ہوا ڈسپلے ہے اور یہ رنگ بدل سکتا ہے۔

اس کا مرکزی کیمرہ رات کو زبردست تصاویر لیتا ہے، اور یہ پاکستانی شادیوں جیسے لمحات کو واقعی اچھی طرح سے عکس بند کر سکتا ہے۔

اس فون کے تین ورژن ہیں جن کی قیمت ڈیڑھ لاکھ روپے سے شروع ہوتی ہے۔ آپ اسے دو رنگوں میں حاصل کر سکتے ہیں۔

شاؤمی 13 پرو (Xiaomi 13 Pro)

 Xiaomi 13 Pro
Xiaomi 13 Pro

یہ فون خصوصی طور پر اپنے کیمروں کی وجہ سے ہی مشہور ہے۔

اس کے پیچھے تین کیمرے ہیں، اور سب 50 میگا پکسلز کے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ آپ بہت تفصیلی تصاویر لے سکتے ہیں۔

مرکزی کیمرہ کم روشنی میں زبردست تصاویر لیتا ہے۔

آپ اپنی تصویروں کے لیے مختلف انداز بھی منتخب کر سکتے ہیں۔

اس کی قیمت 2 لاکھ 10 ہزار روپے ہے اور یہ دو رنگوں میں دستیاب ہے۔

اوپو رینو 10 پرو پلس (OPPO Reno 10 Pro Plus)

 OPPO Reno 10 Pro Plus
OPPO Reno 10 Pro Plus

اوپو کا یہ فون واقعی اعلیٰ درجے کا ہے۔ اس کی پشت پر تین کیمرے ہیں، اور باقیوں کی طرح اس کا مرکزی کیمرہ بھی کم روشنی میں بہت اچھا ہے۔

آپ معیار کو کھوئے بغیر چیزوں کو واقعی قریب سے زوم اِن کر سکتے ہیں۔

اس کے بنیادی ورژن کی ابتدائی قیمت 2 لاکھ 10 ہزار روپے ہے، اور فینسیئر ورژن کی قیمت ڈھائی لاکھ روپے سے زائد ہے۔

نوٹ: قیمتوں کا تعلق ڈالر کے اتار چڑھاؤ پر مبنی ہے۔

smartphones

vivo

Xiaomi

Samsung

Redmi

Best Smartphones

Best camera Phones

Smart Phone Prices

OPPO Reno 10 Pro Plus

Xiaomi 13 Pro

Vivo V27 Pro

Samsung Galaxy S23 Ultra

Vivo X90 Pro

Oppo